
جدید مواصلات سے بدلتے رویے
پیر 31 مئی 2021

شمائلہ ملک
کیونکہ اس وقت بھی امیر و غریب کا سلسلہ تو چلتا ہی آ رہا تھا تو ہر کوئی پیدل ہی سفر نہ کرتے تھے بلکہ کچھ اونٹ ،گھوڑوں اور امراء جیسا کہ بادشاہ وغیرہ ہاتھی پر بھی سواری کرتے تھے۔
(جاری ہے)
آج کل ہم ٹیکنالوجی کے شکنجے میں ایسے پھنسے ہیں کہ زندگی مشین کی طرح چل رہی ہے۔ اس میں احساس، تکلیف ،درد ،چاہت تھوڑا کھٹے میٹھے سے ہو گئے ہیں۔وقت اتنا تیزی سے گزر رہا ہے کہ ایک سیکنڈ میں دنیا کی ہر خبر آپ کے موبائل میں مل سکتی ہے۔اب اگر صرف کمیونیکیشن میں ایک موبائل کو ہی لے لیں تو اس کے آئے دن نت نئے رنگ ملتے ہیں۔پہلے پہل رابطے کے لیے کال کی جاتی پھر میسجز کی سہولت آگئی اس طرح اپنے پیاروں کی آواز سے ہم نا آشنا ہونے لگے میسجز میں خاموش گپ شپ کا سلسلہ شروع ہوا۔پھر دیکھتے ہی دیکھتے طرح طرح کے ایپس آگئے جو چند انسانوں نے بنائے اور ان گنت نے استعمال کیے۔ٹیکنالوجی میں تھوڑا اور دم خم آیا۔آپ خوش ہوں یا غمگین یا شرارتی موڈ میں تو اموجیز نے لفظوں کی جگہ لے لی۔
پر اس جدت کا اختتام تو نہیں نا اور نا ہی ہم اس کے بغیر اب رہ سکتے پھر ایموجز کی جگہ اسٹیکرز نے لے لی۔جس نے آپ کے بولنے سننے یا ایموجز کی جگہ ایسے لے لی کہ ایک ہی اسٹکر آپ کے سارے ایکسپریشن یا جذبات کو واضح کر سکتا۔ اب اگر ہم کمیونیکیشن کے بھی پرانے دور میں جائیں تو پہلے پہل پیغام ایک انسان کی صورت میں ایک جگہ سے دوسری جگہ بھیجا جاتا تھا۔ پھر خط و کتابت کا دور آیا تو بذریعہ خط پیغام ملتا۔ اس کے لئے بھی کئی کئی دن گزر جاتے تھے۔ پھر الیگزینڈر نے دو تین اور تار کی مدد سے فون ایجاد کیا۔ جس سے پہلی کال اپنے دوست کو کی تو یوں ٹیلی فون، وائرلیس ،تار فیکس اور دوسری کمیونیکیشن نے آہستہ آہستہ جدت کی طرف سفر کیا۔ جس کی بدولت آج ہم اس دور میں ہیں اس چیز کا پتا نہیں کہ ہمیں الیگزینڈر کا شکریہ ادا کرنا چاہیئے آسانی پر یا ناراض ہونا چاہیئے کہ اس کی ایجاد کی بدولت ہم احساسات وجذبات سے عاری ہوچکے ہیں ۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
شمائلہ ملک کے کالمز
-
جدید مواصلات سے بدلتے رویے
پیر 31 مئی 2021
-
فحاشی معاشرے کی تباہی
جمعہ 30 اپریل 2021
-
احساس ذمہ داری
ہفتہ 24 اپریل 2021
-
"کسان غربت کا شکار"
منگل 10 نومبر 2020
-
"روک ٹوک/تنقید"
جمعرات 5 نومبر 2020
-
"محبت اہلبیت"
بدھ 26 اگست 2020
-
"سوشل میڈیا کے جدید اثرات"
منگل 30 جون 2020
-
"بہتری کا پہلا قطرہ اخلاق"
جمعہ 19 جون 2020
شمائلہ ملک کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.