
2021 ہماری زندگی کا شاندار سال ثابت ہوگا؟
منگل 29 دسمبر 2020

عمر فاروق
اس سال ہمیں "سکون" نصیب ہوسکتا ہے اگر ہم "صبر" کرنا سیکھ لیں، ہم صدقہ خیرات کرنا شروع کردیں، اگر ہم "غم" کو برداشت کرنا سیکھ لیں، واصف صاحب علیہ الرحمة فرماتے ہیں" اپنی مرضی اور اللہ کی مرضی میں فرق کا نام "غم" ہے گویا اگر مرضی کو اللہ کی مرضی کے تابع کردیا جائے تو یہ "خوشی" بن سکتی ہے، یہ اطمینان اور سکون کا ذریعہ بن سکتی ہے اور اگر ہم اس سال یہ فیصلہ کرلیں" ہم نے اپنی خواہشیں، اپنے فیصلے بلکہ اپنا آپ اللہ کے حوالے کردینا ہے تو 2021 سکون کا ذریعہ بن سکتا ہے، ہم اس سال "نفرتیں" کم کرکہ "محبتیں"سمیٹ سکتے ہیں، بزرگوں کی "خدمت" کرکہ خود کو ان کی "دعاؤں" اور "شفقتوں" کا حقدار ٹھہرا سکتے ہیں، ہم جھوٹ، بدگوئی، بدکلامی اور بدتہذیبی ترک کرکہ اس معاشرے پر احسان کرسکتے ہیں، لوگ بھی کیا ہیں "ستاروں میں اپنی قسمتیں ڈھونڈتے پھر رہے ہوتے ہیں" یہ اپنی ہاتھوں کی لکیروں میں اپنی زندگیاں تلاش کررہے ہوتے ہیں حالانکہ زندگی تو یہ ہے کہ انسان اپنے آپ کو تلاش کرے اور اس سال ہم خود کو تلاش کرنے کا سفر شروع کرسکتے ہیں، ہم اپنی سوچیں بدل کر اپنی زندگیاں تبدیل سکتے ہیں، تو پھر کیوں نا ہم اس سال اپنی سوچوں کو بہتر بنانے کیلئے استعمال کریں.
ہم اچھی کتابوں، اچھے لوگوں اور اچھی جگہوں کو اپنی زندگی کا حصہ بناسکتے ہیں، ہم شکر، صبر، قناعت، رواداری، تمیز، تہذیب اور سلیقہ بندی کو اس سال اپنی زندگی کا حصہ بناسکتے، یہ یاد رکھیں" چھوٹے چھوٹے فیصلے ہی دارصل بڑے بڑے فیصلے ہوتے ہیں بلکہ یہی حقیقی فیصلے ہوتے ہیں اور اگر ہم ان چھوٹی چھوٹی بامقصد چیزوں کو اس سال اپنی زندگی کا حصہ بنالیں تو یقینا 2021 ہماری زندگی کا شاندار سال ثابت ہوسکتا ہے، کچھ لوگ یہ سوچ کر بہت ساری چیزوں کو سالوں، دنوں اور مہینوں تک ملتوی کردیتے ہیں کہ فلاں وقت یا فلاں دن یہ فیصلہ یا یہ کام کریں گے جبکہ ان کے پاس اس چیز کی کوئی ٹھوس وجہ موجود نہیں ہوتی، چھوٹے چھوٹے بامقصد کام جو مل کر ایک شاندار انسان کی باکمال زندگی تخلیق کرتے ہیں وہ کسی مخصوص وقت یا کسی مخصوص سال کے محتاج نہیں ہوتے لیکن کیونکہ ہم اپنی روایتی سستی کا شکار ہوتے ہیں اس لئے ہم ان پر خاص توجہ نہیں دیتے مگر اس سال اگر ہم اس سستی کو مرکز نگاہ رکھنے کے بجائے ان افعال پر توجہ دیں تو میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ "2021 آپ کی زندگی کا شاندار ترین سال ہوگا" آپ کو اگر یقین نہ آئے تو آزما کر دیکھ لیجئے�
(جاری ہے)
�
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
عمر فاروق کے کالمز
-
حقیقت کا متلاشی عام ذہن
ہفتہ 29 جنوری 2022
-
حقیقی اسلام کی تلاش!
جمعرات 13 جنوری 2022
-
کیا شیطان بے قصور ہے؟
بدھ 12 جنوری 2022
-
"عالم اسلام کے جید علماء بھی نرالے ہیں"
منگل 4 جنوری 2022
-
خدا کی موجودگی یا عدم موجودگی اصل مسئلہ نہیں! ۔ آخری قسط
منگل 7 دسمبر 2021
-
خدا کی موجودگی یا عدم موجودگی اصل مسئلہ نہیں!۔ قسط نمبر1
ہفتہ 27 نومبر 2021
-
والدین غلط بھی ہوسکتے ہیں !
پیر 22 نومبر 2021
-
ہم اتنے شدت پسند کیوں ہیں؟ ۔ آخری قسط
بدھ 29 ستمبر 2021
عمر فاروق کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.