جمہوریت

بدھ 17 جولائی 2019

Usman Ghani Raad

عثمان غنی رعد

انسانی زندگی بڑی دلچسپ،حیران کن اور عجیب و غریب واقعات سے بھری پڑی ہے۔اسی وجہ سے کچھ لوگ اس سے گھبرا کر نہ صرف مایوس ہو جاتے ہیں بل کہ خود کشی بھی کر جاتے ہیں اور کچھ لوگ انھیں مصیبتوں اور پریشانیوں کو زندگی کا ایک حصہ سمجھ کر اس سے پوری زندگی کو داغ دار نہیں ہونے دیتے۔میں نے جب سے ہوش سنبھالا ہے مجھے ایک چیز کی کبھی سمجھ نہیں آئی اور یقیناً مجھ  ایسے کتنے ہی  نوجوانوں کو سمجھ بھی نہیں آسکتی اور وہ ہے” جمہوریت“۔


ہاں! میں نے اس کو ایک مثال سے سمجھنے کی کوشش  کی ہے(جو میں نے اپنی آسانی کے لیے خود ہی گھڑی ہے۔) اگر آپ بھی اسے سمجھنا چاہیں تو وہ مثال سن لیجیے؛
 دودوست کسی سڑک کی ایک جانب کھڑے تھے کہ  بھیڑوں کا ایک ریوڑ مسلسل بھاگتا ہوا ان کی طرف آرہا تھا جس کے پیچھے ایک کتا بھی اپنی زبان نکالے  ہوئے بھاگ رہا تھا۔

(جاری ہے)

وہ ریوڑ جب ان دونوں کے پاس سے گزرا تو ان میں سے ایک دوست بھی بھیڑوں کے ساتھ شامل ہو کے بھاگنے لگا۔

یہ دیکھتے ہی دوسرا دوست بھی اپنے دوست کے ساتھ ہو لیا۔ مگر دوسرے دوست نے بھاگتے ہوئے اپنےدوست سے پوچھا:”یار! ہم کیوں بھاگ رہے ہیں؟“تو  پہلے  بھاگنے والے دوست نے جواب دیا:” سنا نہیں تم نے کہ اکثریت ہمیشہ سچائی پہ ہوتی ہے۔“تو دوسرے دوست نے  سنتے ہی اپنا سر اثبات میں ہلایا اور مزید تیز دوڑنے لگا۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :

متعلقہ عنوان :