
وقت زندگی ہے
منگل 14 اپریل 2020

وحیدر انور زاہر
زندگی بڑی انمول چیز ہے۔ ہمیں اس کی اہمیت کا اندازہ ہی نہیں ہے۔ اللہ رب العزت نے جب چاہا کہ میں پہچانا جاوں تو اس نے انسان کو پیدا کیا۔زندگی پیدا کی۔گزشتہ ایک صدی سے فلکیاتی سائنسدان خلاوں میں مارے مارے پھر رہے ہیں لیکن زندگی ہے کہ سوائے زمیں کے کہیں نظر ہی نہیں آ رہی۔ انسان کی کھوج سینکڑوں ہزاروں نوری سالوں تک پہنچ کر مایوس لوٹ آئی ہے لیکن زندگی کہیں اور نہیں ملی۔ قدرت کے حسن انتظام میں یک خلوی جاندار سے لے کر ہاتھی تک کی برابر اہمیت و حیثیت ہے۔ یعنی ہر چیز پر توجہ برابر ہے۔انسان اپنی صلاحیتوں کے اعتبار سے کائنات کی سب سے پیچیدہ مخلوق ہے۔
انسانی زندگی کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انسان کی ابتد ا ایک خلیے سے ہوتی ہے۔
(جاری ہے)
ایک سے دو،چار، آٹھ، سولہ اور پھر ہزاروں لاکھوں خلیے۔
اور حیرت کی بات یہ کہ ہر خلیے کو اسکی ذمہ داری اس کے بنتے ہی سونپ دی جاتی ہے۔اور ایک ایک خلیہ اپنی ذمہ داری پوری کرنے کا مجاز ہے۔انسان کی بات کی جائے تو اوپر بیان کیا گیا نظام تخلیق نو ماہ میں مکمل ہو جاتا ہے۔ غور کریں کہ ایک خلیہ، صرف ایک خلیہ اگر اپنی ذمہ د اری پوری نہ کرے تو سارا نظام تخلیق متاثر ہو جاتا ہے۔ ہر زندہ انسان کی انفرادیت کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ قدرت نے ایک ایک خلیہ اپنی درست ترتیب سے جوڑ کر اسے پیدا کیا ہے۔ کچھ لوگ جو اکثر اپنی ظاہری کمیوں۔ شکل و شباہت اور کند ذہنی کی وجہ سے احساس کمتری میں مبتلا ہو جاتے ہیں وہ جان لیں کہ قدرت نے انہیں کس درجہ کی محنت سے تخلیق کیا ہے ایک ایک خلیہ درست اور خودجوڑا ہے۔انفرادیت یہ عالم کہ آپ جیسا پوری دنیا کیا پوری کائنات میں اور کوئی نہیں۔رشک کریں کہ آپ یکتا ہیں۔
اب ہم کائنات کی ایک بنیادی جہت کی طرف آتے ہیں۔اس کو وقت کے نام سے جانا جاتا ہے۔ کسی چیز کی جگہ کو بیان کرنے کے لیے عموماً سہ جہتی نظام استعمال ہوتا ہے جسے ہم X, YاوZ axis ۔ کہتے ہیں۔ ریاضی اور فزکس ان کا استعمال ہوتا ہے۔ اسی طرح زمیں ۳۶۵ دنوں کے بعد وہیں پہنچ جاتی ہے جہاں سے چلی تھی یا ہم کہہ لیں کہ وہی دن اور تاریخ واپس لوٹ آتے ہیں۔جب دن رات، موسم ہرسال بعد لوٹ آتے ہیں تو انسان کیوں نہیں لوٹ آتے۔ وہ جو دنیا سے چلے جاتے ہیں۔
قارئین کرام وقت وہ جہت ہے جو ان کو اپنے ساتھ لے جاتی ہے۔وقت چوتھی جہت ہے ۔جب دن اور راتیں لوٹ آتی ہیں، جب بہاریں اور خزائیں لوٹ آتی ہیں تو وہ وقت ہی ہے جو لوٹ کر نہیں آتا۔ یہ ایک سمت میں بہہ رہا ہے۔ زندگی وہ واحد بے پتوار کشتی ہے جو وقت کے دریامیں اس کے ساتھ ساتھ بہہ رہی ہے۔وقت اسے تین جہتوں سے ایسے نکال کر لے جاتا ہے جیسے مکھن سے بال۔ چنانچہ
ہم ایک خاص تناظر میں کہہ سکتے ہیں کہ وقت زندگی ہے یا زندگی وقت ہے۔زندگی یا وقت کا کوئی نعم البدل نہیں ہو سکتا۔سمجھ لیں کہ زندگی اتنی انمول ہے تو ہمیں اسے گزارنے کے لیے کس درجہ توجہ اور احتیاط کی ضرورت ہے۔
ہماری زندگی کے ساتھ بہت سے رویے جڑے ہوئے ہیں۔یا کہہ سکتے ہیں کہ زندگی بذات خود رویوں کا مجموعہ ہے۔ کچھ رویے مثبت ہیں اور کچھ منفی۔ دو گروہ ہیں۔ مثبت رویوں میں محبت، خوش اخلاقی، ذمہ داری، مذہب، صبر،نفی ذات اور خدمت وغیرہ شامل ہیں جبکہ منفی رویوں میں نفرت، بداخلاقی، غیر ذمہداری ، شکوہ، تکبر، بے دینی اور ظلم شامل ہے۔ مثبت رویے زندگی پر مثبت جبکہ منفی رویے زندگی پر برا اثر ڈالتے ہیں۔اگر غور کریں تو یہ رویے بھی ہماری زندگی کو کھا رہے ہیں۔صرف کر رہے ہیں۔ بحیثیت انسان ہم ان رویوں میں میں سے کچھ کو چن لیتے ہیں اور زندگی کو منتقی انجام کی طرف لے جانا شروع کر دیتے ہیں۔
ایک اور بات یاد رکھنے کی ہے کہ منفی اور مثبت رویوں والے لوگ ایک دوسرے کے ساتھ اندیکھی بے اطمینانی محسوس کرتے ہیں اور جلد ہی اپنے رویے کا حامل لوگوں میں جا ملتے ہیں ، یہ قانون قدرت ہے۔زندگی تو بنا رکے چل رہی ہے۔ہم اپنے رویوں سے اسے صرف کیے جا رہے ہیں۔رویے درست کر کے ہم زندگی کے اچھے صارف بن سکتے ہیں۔ہم درست رویہ کیسے چن سکتے ہیں؟۔اور ہمیں کیسے پتہ چلے کہ ہم کس گروہ کے رویے اپناے بیٹھے ہیں؟اسکا جواب ہے، مذہب، تعلیم اور محاسبہ نفس۔
قارین کرام محاسبہ نفس۔Self Assessment۔ بھی ایک ایسا وصف ہے جو انسان کو اپنے رویوں کو جانچنے اور ان پر نظر ثانی کا موقع فراہم کرتا ہے۔ ہمیں گاہے بگاہے محاسبہ نفس کرتے رہنا چایئے۔ خود کو بھی کچھ وقت دیں۔ اپنے ساتھ کچھ دیر بیٹھیں۔سوچنے کی عادت ڈالیں اورخوب سوچا کریں۔اچھائی اور برائی جانچنے کا ایک پیمانہ ہمارے اندر بھی موجود ہے۔خود کو وقت دیں گے تو وہ احسن طریقے سے کام کرے گا۔۔ خود کو دس پندرہ سال پیچھے لے جائیں۔دیکھیں کہ آپ اُس وقت کہاں تھے اور آج کہاں ہیں۔۔اگر پہلے سے اچھی جگہ یا مقام پر ہیں تو اللہ رب العزت کا شکر ادا کریں۔ اور اگر خدا نخواستہ اس مقام سے نیچے ہیں تو صبر کریں۔ صبر اور شکر مثبت رویے ہیں۔ جہاں تک ممکن ہو سکے مثبت رویہ اپناے رکھیں۔ لوگوں کے ساتھ اچھا اخلاق رکھیں،جذبہ خدمت کو زندہ رکھیں۔ اور ضرورت مند وں کی خدمت کرتے رہیں۔
موجودہ دور میں جہاں دنیا سمٹ کر ایک موبائل فون میں سما گئی ہے۔ اس میں دنیا جہان کی ہر چیز میسر ہے۔ایک کلک آپ کو دنیا کے دوسرے کونے تک پہنچا دیتی ہے۔ اس نے نا صرف انسان کو اکیلا کر دیا ہے بلکہ انسان کے وقت کو کھانا شروع کر دیا ہے۔ شاید نوے فی صد یا اس سے بھی زیادہ لوگ اس پر صرف وقت ضائع کرتے ہیں۔اس عادت سے بھی چھٹکارا حاصل کریں۔
آجکل کے حالات میں جب کرونا کی وباء نے لوگوں کو گھروں میں مقید کر دیا ہے۔ہمارے پاس محاسبہ نفس کے لیے وافر وقت میسر ہے۔ اپنے محاسبے کے لیے، خود کو سمجھنے کے لیے، اور اپنے لیے اس وقت کو استعمال کریں۔ اگر آپ نے خود کو جاننا شروع کر دیا تو جان لیں کہ اپنے رب کو بھی جاننا شروع کر دیا۔ راستے کا تعین کر لیں، آگے وہ خود بڑھاتا جائے گا۔
وقت ہی دراصل زندگی ہے۔ اور یہ بنا رکے گزرتا جا رہا ہے۔ آپ وقت نہیں زندگی ضائع کر رہے ہیں، آپکی وہ زندگی جو قدرت نے ایک ایک خلیہ جوڑ کر بنائی ہے۔ وہ زندگی جس کو بنا کرر خود اللہ رب العزت نے فخر کیا، اس زندگی کو احتیاط سے استعمال کریں۔اگرزندگی مل گئی ہے تودنیا میں اپنے حصے کا کام احسن طریقے سے سرانجام دیں۔ اور خدا کے فخر کو دوبالا کر دیں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2025 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2024 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.