
ناڑے (ازاربند) اور پراندے
منگل 4 مئی 2021

زاہد یعقوب عامر
(جاری ہے)
پردیس جان بسے پردیسی بندِ شلوار کو دیکھ دیکھ دینے والوں کو یاد کرتے تھے.
لڑکیاں لمبے لمبے پراندے پہنتی تھیں. پراندہ بالوں کو باندھنے کے لئے دھاگوں اور موتیوں سے بنا, تین لڑیوں پر مشتمل ہئر بینڈ تھا.
اسی طرح ازار بند بھی مرودوزن کے لئے رنگ برنگے دھاگوں سے تیار کئے جاتے تھے. اگر ہم نسل نو کو بتائیں کہ کچھ نوجوان ایسے بھی تھے جو ازار بند کے دونوں طرف موتیوں سے مزئین خوبصورت ڈیزائن بنواتے تھے. قمیض کے دونوں چاک یعنی قمیض کی کمر والی جیب کے نیچے موجود کٹ سے ازار بند کو باہر کی طرف نکال کر نمائش کرتے تھے. یہ کیسا فیشن تھا جس میں اپنا ازاربند کمر پر اڑس کر دکھایا جائے, اب تو اسے سوچ کر ہی ہنسی آتی ہے.
ازار بند کا آج کل خوب چرچا ہے. بہت سے بچے جنہوں نے الاسٹک یا بیلٹ ہی پہنا ہے انہیں کیا معلوم کہ اس کو بُننے کے لیے چارپائی کو کھڑا کیا جاتا تھا. سرکنڈوں کی تیلیوں سے اسے بُننے کے لیے مدد لی جاتی تھی. بہت سے رنگوں کا سوتی اور ریشمی دھاگہ استعمال کیا جاتا تھا اور پھر دونوں طرف موتیوں کے ہاتھوں سے بُنے گئے ڈیزائن جوڑے جاتے تھے. لڑکیاں, بالیاں گھر کے صحن صاف کرکے چارپائی دیوار کے ساتھ کھڑکی کر کے اپنی مرمریں انگلیوں سےبُنت کا کام لیتی تھیں.
وقت گزرا, پراندے نظر نہیں آتے . نہ ہی جہیز میں بچیوں کو دیے جاتے ہیں اور نہ ہی دوکانوں پر آویزاں ہوتے ہیں. الہڑ مٹیاروں کی چال کے ساتھ یہ ہلتے ہوئےنظر آتے ہیں اور نہ ہی بانکے نوجوان کی کمر پر موتیوں سے مزین ازار بند جھلکتا نظر آتا ہے. اب تو کبھی وہ تیر زدہ دل بھی نظر نہیں آیا جو پان کے پتے سے مشابہت رکھتا تھا.
آج پراندے نہیں ہئر بینڈ ,پن اور کلپ وغیرہ موجود ہیں. چارپائیوں کو الٹا کر کے نہ ازار بند بُنے جاتے ہیں اور نہ ہی موتی سے جڑواں ان کے کنارے کمر سے باہر جھلکتے ہیں. دل کا نشان ہم پہلے سے زیادہ ہی اپنی کمیونیکیشن میں استعمال کرتے ہیں. موبائل فون یا کمپیوٹر پر پسندیدگی, محبت, کئیر , بوسہ ,دکھ یا کسی بھی طرح کے جذبات کا اظہار کرتے ہیں تو یہ دل کا نشان ضرور شامل ہوتا ہے. افسوس کہ دل کا محض نشان ہی باقی بچا ہے وگرنہ ہمارے دلوں میں وہ, اُس وقت والی محبت, لگن, وارفتگی اور احساس آج بالکل ناپید ہے. یہ ازار بند اور رومال بہنیں اپنے بھائیوں کے لئے بھی خوب بناتی تھیں. آج دونوں بہن بھائی ایک ہی کمرے میں آمنے سامنے بیٹھے سوائے ایک دوسرے کے, باقی پوری دنیا کو یہ نشانات سینڈ کر رہے ہوتے ہیں. ہوتے پاس ہیں مگر دل و دماغ پر دور بسنے والوں کا قبضہ ہے. بے ناڑے اور پراندے ہمارے ماضی کی خوب صورت یادیں ہیں. ہماری زندگی کے مختلف رنگوں میں ان دونوں اشیاء کے رنگ واقعی بہت اہم تھے. ہم سب نے اپنی ماؤں, بڑی بہنوں اور دوسری خواتین کو پشت پر لٹکتے, لہراتے رنگ برنگے پراندے پہنے دیکھا ہے.
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
زاہد یعقوب عامر کے کالمز
-
رشیدہ منہاس سے راشد منہاس تک
پیر 13 دسمبر 2021
-
فلائیٹ لیفٹیننٹ عمر شہزاد شہید (تمغہ بسالت)
ہفتہ 25 ستمبر 2021
-
درس شہادت کے فضائی وارث
منگل 7 ستمبر 2021
-
کھیل جیت اورتشدد
پیر 23 اگست 2021
-
راشدمنہاس شہیدنشان حیدرکا 50 واں یوم شہادت
ہفتہ 21 اگست 2021
-
پانی اور رشتےایک جیسےہیں
منگل 10 اگست 2021
-
یہ تو ہیجڑےہیں
جمعہ 25 جون 2021
-
خالی گھونسلےکی بیماری
بدھ 16 جون 2021
زاہد یعقوب عامر کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.