
بیجنگ انٹرنیشنل کائٹ فیسٹیول2021
بدھ 29 ستمبر 2021

زبیر بشیر
(جاری ہے)
یہاں بیجنگ میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ سے بھہ ملاقات ہوئی۔ وہ بھی اس موقع پر بہت زیادہ مسرور دکھائی دے رہے تھے کیونکہ پاکستان میں بھی لوگ پتنگ بازی سے شغف رکھتے ہیں۔ ان نوجوانوں میں محمد یاسر علی، محمد آفاق احمد، محمد احسن اور ایمل سے مل کر بڑی خوشی ہوئی۔
چین میں پتنگ بازی کی روایت بہت زیادہ قدیم ہے۔ دنیا کے اکثر دیگر ملکوں کی نسبت چین میں پتنگ بازی کا رحجان زیادہ ہے۔چین کا شائد ہی کوئی ایسا علاقہ ہو جہاں پتنگ نہ اڑائی جاتی ہو۔ اسی باعث یہاں ہر سال پتنگ بازی کے حوالے سے عالمی میلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے اور اس کی سر پرستی مقامی حکومتیں کرتی ہیں۔ پتنگ بازی کی ان عالمی تقاریب میں نہ صرف چین بلکہ دنیا بھر سے ماہر پتنگ باز شرکت کرتے ہیں۔اس موقع پر نہ صرف پتنگ بازی کی جاتی ہے بلکہ پتنگ بازی کے شوقین افراد کے درمیان مقابلوں کا ہتمام بھی کیا جاتا ہے۔
یہاں مختلف اشکال میں پتنگیں تیار کی جاتی ہیں جو کاریگروں کی مہارت کا منپ بولتا ثبوت ہیں۔ا نسانی اشکال والی پتنگیں تو لوگوں کی دلچسپی کا خصوصی مرکز ہوتی ہیں ۔انہیں دیکھ کر لگتا ہے کہ شائد کوئی مجسمہ ہے یا ایک خاتون ماڈلنگ کر رہی ہے لیکن درحقیقت یہ چین میں پتنگ سازی کے کمالات ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ جو چین کے جو روایتی ملبوسات ہیں ان کی عکاسی بھی پتنگوں کے مختلف نمونوں میں دیکھی جا سکتی ہے۔ اسی طرح مختلف جانداروں کی شکلوں والی پتنگوں کے ڈیزائنز تو دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔ شرکاء چینی فنکاروں کو داد دیے بغیر تو رہ ہی نہیں سکتے۔ان نمونوں میں رنگوں کا دلکش استعمال اور خوبصورت مصوری اپنی مثال آپ ہے۔ارے بھئ پھول ،پودے ،ملبوسات ، چھتریاں، طوطا ، چڑیا ، چیل ، کچھوا حتی کہ چیتے کے جارحانہ انداز کو بھی آپ ان بڑے سائز کی پتنگوں میں دیکھ سکتے ہیں۔
بیجنگ میں ایک نمائش حال بھی موجود ہے۔ آپ اس خوبصورت ہال میں منقعدہ پتنگ بازی کی نمائش میں جوں جوں آپ اندرونی حصوں کا رخ کریں گے مزید دلکش رنگوں کو اپنا منتظر پائیں گے۔ چین کے جدید اور قدیم ثقافتی رنگوں کو بھی آپ پتنگوں کی صورت میں دیکھ سکتے ہیں۔اس ضمن میں ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ چین میں عام روزمرہ ذندگی میں جن رنگوں کا استعمال زیادہ کیا جاتا ہے وہ آپ کو پتنگ سازی میں بھی نظر آ تے ہیں۔
بیجنگ کے سالانہ پتنگ بازی کے عالمی میلے میں جہاں نہ صرف پتنگیں اڑائی جاتی ہیں بلکہ شرکاء کی دلچسپی کی خاطر نما ئش کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے۔
اس خوبصورت اور زندگی سے بھرپور ماحول نے نہ صرف چین کی حاصل کردہ کامیابیوں پر گواہی دی بلکہ یہ دنیا کے لئے بھی خوشی کا پیغام ثابت ہوگا۔ چین میں معمولات زندگی کی بحالی نے مایوسی کے اندھیروں میں ڈوبی دنیا کو یہ واضح پیغام دیا ہے کہ اگر نظم و ضبط اور اتحاد کا مظاہرہ کیا جائے تو وبا کو شکست دی جاسکتی ہے۔ آج بیجنگ کے آسمان پر بکھرے زندگی کے یہ رنگ پوری دنیا کے لئے امید کی کرن ہیں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
زبیر بشیر کے کالمز
-
چودہ برس بعد بیجنگ میں اولمپک مشعل کی حرارت
جمعرات 3 فروری 2022
-
چین وبا کے خلاف کیسے کامیاب ہوا؟
بدھ 26 جنوری 2022
-
وبا پر قابو عالمی تعاون کے بغیر ممکن نہیں
جمعہ 21 جنوری 2022
-
ماحول دوست سواری کی حوصلہ افزائی کی ضرورت
ہفتہ 15 جنوری 2022
-
نیا سال نیا عزم
بدھ 5 جنوری 2022
-
سال 2022 میں چین کی معاشی وسماجی پالیسیاں کیا ہوں گی؟
پیر 13 دسمبر 2021
-
دنیا کی مشترکہ ترقی کا راستہ
جمعہ 26 نومبر 2021
-
دو سوسے زائد امریکی کمپنیاں چین میں کیا تلاش کر رہی ہیں؟
ہفتہ 13 نومبر 2021
زبیر بشیر کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.