ہزارہ صوبہ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،پروفیسر حافظ سجاد قمر

جنوری کو کراچی کے ہزارہ وال سائٹ میں بھر پور طاقت کا مظاہرہ کریں گے،رہنما صوبہ ہزارہ تحریک کی پریس کانفرنس

جمعہ 17 جنوری 2020 17:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2020ء) ہزارہ صوبہ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔19 جنوری کو کراچی کے ہزارہ وال سائٹ میں بھر پور طاقت کا مظاہرہ کریں گے۔ان خیالات کا اظہار صوبہ ہزارہ تحریک کے مرکزی میڈیا کو آرڈی نیٹر پروفیسر حافظ سجاد قمر نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صوبہ ہزارہ تحریک کراچی کے کو آرڈی نیٹر ماسٹر منیر احمد، اصغر علی گجر اور رضوان احمد بھی موجود تھے۔

پروفیسر حافظ سجاد قمر نے کہا کہ نئے صوبے بننے چاہئیے ہیں۔اور ہزارہ صوبہ سب سے پہلے بننا چاہئیے ۔سائٹ کراچی میں ہونے والے صوبہ ہزارہ کنونشن سے چئیرمین صوبہ ہزارہ تحریک سردار محمد یوسف ہزارہ صوبہ کے حوالے سے آئندہ لائہ عمل کا اعلان کریں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی، جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما سینٹر طلحہ محمود، ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر سجاد اعوان ، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر اظہر محمود،جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما عبدالرزاق عباسی، ممبر قومی اسمبلی ملک آفرین خان، ایم پی اے نوب زادہ فرید، تحریک انصاف کے رہنما سابق وزیر زر گل خان، بابا حیدر زمان کے بھائی اور تحریک ہزارہ کے صدر سردار گوہر زمان،سمیت ہزارہ سے تعلق رکھنے والے پارلیمینٹیرین اور رہنما خطاب کریں گے۔

کراچی کے کو آرڈی نیٹر سردار نذیر احمد اور ان کی ٹیم کام کر رہی ہے۔پروفیسر حافظ سجاد قمر نے کہا کہ پورے ملک میں انتظامی سطح پر نئے صوبوں کی ضرورت ہے۔عوام مسائل کی چکی میں پس رہے ہیں ۔اور ایک چھوٹے سے مسئلے کے حل کے لیے ایک عام آدمی کو ہزاروں روپے خرچ کرنا پڑتے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ موجودہ وزیر اعظم نے جنوبی پنجاپ صوبہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی اور تمام سیاسی جماعتوں نے حمایت کی۔اس وقت ہزارہ صوبہ اور جنوبی پنجاب صوبہ کے بل اسمبلی میں جمع ہو چکے ہیں۔حکمران جماعت کو چاہیے کہ وہ آگے بڑھے اور اپوذیشن کے تعاون سے نئے صوبے بنائے اور عوام کیلیے سہولیات اور آسانیاں پیدا کریں