مندر جلانے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ، نامزد24افراد گرفتار

جمعرات 31 دسمبر 2020 15:18

مندر جلانے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ، نامزد24افراد گرفتار
کرک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 دسمبر2020ء) مندر جلانے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی جس کے بعد ایف آئی آر میں نامزد 24 افراد بھی گرفتار کر لئے گئے ۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد میں میر ذکیم،رحمت سلام اور بہادر اسلام شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مندر پر تناعہ 1997 سے چلا آرہا ہے ،2005 میں مولانا حسن جان کی سربراہی میں کمیٹی نے حل پیش کیا،مولانا شریف نے مذکورہ کمیٹی کا فیصلہ ماننے سے انکار کردیا تھا ،2015 میں سپریم کورٹ نے ہندو برادری کو مندر دوبارہ تعمیر کرنے کی اجازت دی ،سپریم کورٹ کے حکم کے باجود مولانا شریف نے دوبارہ احتجاج کی کال دی۔