ٹ*قادیانیوں کو شعائر اسلام استعمال کرنے سے روکا جائے،مفتی امتیازمروت

بدھ 2 ستمبر 2020 18:47

٪پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 ستمبر2020ء) مفتی امتیاز مروت صاحب صدر مرکزی مجلس تحفظ ختم نبوت خیبرپختونخوا، عتیق الرحمن صاحب امیر جماعت اسلامی پشاور، قاری سجادعلی صدرمرکزی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع پشاورمشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قادیانیوں کو شعائر اسلام استعمال کرنے سے روکا جائے حکومت آئین پاکستان پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔

قادیانی شعائر اسلام استعمال کرتے ہوئے جہاں سوا ارب مسلمانوں کے مذہبی جذبات سے کھیل رہے ہیں وہاں آئین پاکستان کو بھی پامال کررہے ہیں۔ 6ستمبر تحفظ ختم نبوت جلسہ عام پشاور ناموس رسالت اور تحفظ ختم نبوت کے لیے بہترین سنگ میل ثابت ہوگا۔ ناموس رسالت اور ختم نبوت پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں۔

(جاری ہے)

ملک خداداد پاکستان پر ایک عرصہ سے دین بے زار طبقہ مسلط ہے جو مسلسل اسلامیان پاکستان کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کی کوشش کررہا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مولانا حسن جان سرپرست اعلیٰ مرکزی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع پشاور، قاری احمدسعید جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پشاور،قاری حسن خان جنرل سیکرٹری مرکزی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع پشاور، خالدگل مہمند صدر الخدمت تاجران ضلع پشاور، صدر جماعت اسلامی لیبرونگ پشاوررضوان صراف ، جنرل سیکرٹری نادر خان اور دیگر ذمہ داران بھی موجودتھے۔

انہوں نے پشاور پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تعلیمی نصاب سے ناموس رسالت اور ختم نبوت مواد کو نکالنے کی مسلسل سازشیش کی جارہی ہیں۔ جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ ایم ڈی پنجاب ٹیکسٹ بُک بورڈ رائے منظور ناصر کی تنزلی اس سلسلہ کی کڑی ہے ۔حکومت تعلیمی نصاب کو سیکولر اور دین بے زار بنانے کی سازشوں میں برابر شریک ہے۔ ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ چناب نگرکو کھلا شہر قراردیا جائے ۔

چناب نگر کے مکینوں کو وہاں کے اراضی کے مالکانہ حقوق دیے جائیں اور ریاست اپنی رٹ کو قائم کرتے ہوئے چناب نگر سے قادیانیوں کی غیراعلانیہ ریاست کو ختم کردے۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی ملک کو قائداعظم اور علامہ اقبال کی تعلیمات پر کاربندرکھنے کی بھرپور جدوجہد کرے گی۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ توہین رسالت کے مجرموں کو فی الفور وسزائیں دے کر ملک کو ماورائے عدالت اقدامات سے محفوظ رکھا جائے۔

انہوں نے کہاکہ دنیا کے تمام مذہبی اتھارٹیز قادیانیوں کو غیرمسلم قراردے رہی ہے۔ اس طرح پاکستان کی پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ بھی قادیانیوں کو غیرمسلم قراردے رہی ہے ۔ لہذا اس صورتحال میں عالمی برادری اور ہماری حکومت کو بھی سپریم کورٹ ،پارلیمنٹ اور دنیا بھر کے مذہبی اتھارٹیز کا احترام کرتے ہوئے قادیانیوں کو آئین پاکستان کا پابند بنایا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت اور عالمی برادری سوا ارب مسلمانوں کے مقابلے میں چند لاکھ قادیانیوں کے ضد کو سپورٹ کرکے آئین پاکستان کے خلاف بغاوت کی مرتکب ہورہی ہے۔