ق*سپریم کورٹ آئندہ ہفتے کا ججز روسٹر اور کاز لسٹ جاری‘آٹھ بینچز تشکیل دیے گئے

ہفتہ 30 اگست 2025 18:25

)اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ کا آئندہ ہفتے کا ججز روسٹر اور کاز لسٹ جاری کردیاگیا ہے ۔مجموعی طور پر سپریم کورٹ میں مقدمات کی سماعت کیلئے آٹھ بینچز تشکیل دیے گئے ہیں ۔اسلام آباد بینچ ون چیف جسٹس یحییٰ خان جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب ‘بینچ ٹو جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس ملک شہزاد احمد خان پر مشتمل ہے۔

(جاری ہے)

پشاور میں جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل بینچ مقدمات کی سماعت کرے گا ۔

لاہور میں بینچ ون جسٹس شاہد وحید اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ہے۔کراچی میں بینچ ون جسٹس محمد علی مظہر جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس صلاح الدین پر مشتمل ہے۔کراچی بینچ دو جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل ہے۔کوئیٹہ میں بینچ ون جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل ہوگا۔کوئیٹہ بینچ دو جسٹس ہاشم کلاٹ جسٹس اشتیاق ابرہیم اور جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل ہوگا۔