ضمانت مسترد ہونے کے بعد گرفتاری ضروری ہے، سپریم کورٹ نے ضمانت مسترد ہونے کے بعد گرفتاری میں تاخیر کو ناقابل قبول قرار دیدیا
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد نہ ہونے سے متعلق 4 صفحات کا فیصلہ جاری کردیا، عبوری تحفظ کوئی خودکار عمل نہیں بلکہ اس کیلئے عدالت سے باقاعدہ اجازت لینا ضروری ہے
فیصل علوی
جمعہ 25 جولائی 2025
13:25
(جاری ہے)
فیصلے کے مطابق ملزم زاہد خان اور دیگر کی ضمانت کی درخواست لاہور ہائی کورٹ سے مسترد ہوئی اس کے باوجود پولیس نے 6 ماہ تک گرفتاری کیلئے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا۔
عدالت نے اسے انصاف کی راہ میں رکاوٹ قرار دیا اور کہا کہ عدالتی احکامات پر فوری عملدرآمد انصاف کی بنیاد ہے۔سپریم کورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت مسترد ہونے کے باوجود پولیس نے گرفتاری کیلئے کوئی عملی اقدام نہیں کیا۔عدالت کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب نے غفلت کا اعتراف کرتے ہوئے عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا سرکلر جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ غیر قانونی تاخیر سے نظامِ انصاف اور عوام کا اعتماد مجروح ہوتا ہے۔سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ اپیل زیرِ التوا ہو تو بھی گرفتاری سے بچاؤ ممکن نہیں، جب تک کوئی حکم نہ ہو۔عدالت نے قرار دیا کہ پولیس کی طرف سے گرفتاری میں تاخیر کو انتظامی سہولت کا جواز نہیں بنایا جا سکتاکیونکہ ایسی غیر قانونی تاخیر انصاف کے نظام اور عوام کے اعتماد کو مجروح کرتی ہے اگر اپیل زیر التوا ہو تب بھی گرفتاری سے بچاؤ ممکن نہیں، جب تک عدالت کی طرف سے کوئی حکم نہ ہو۔بعدازاں درخواست گزار وکیل کی جانب سے درخواست واپس لینے پر عدالت نے اپیل نمٹا دی۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصہ بعد محبت پر بھروسہ، جمائمہ اور ان کے ارب پتی دوست کے ہم سفر بننے تک کی کہانی
-
گلوبل انرجی کا مستقبل: امریکہ طے کرے گا یا چین؟
-
وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نواز شریف کو اعتماد میں لے لیا
-
عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ ارب پتی سے شادی کرنے والی ہیں، برطانوی میڈیا کا دعوی
-
ٹرمپ کا ایران کے جہازوں پر قبضے کو قزاقی قرار دینا اعتراف جرم ہے، ایرانی وزارت خارجہ
-
ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
-
سی ایس ایس 2025ء کے ٹاپر عسید رفیق کے رزلٹ کارڈ میں دلچسپ حقائق
-
ایران پر دوبارہ حملے خارج از امکان نہیں، صدر ٹرمپ
-
وفاقی وزیرداخلہ کا لاہور میں نادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا اچانک دورہ
-
اسلام آباد میں اکثر یہ افواہ اُڑتی ہے کہ مصنوعی ہائبرڈ نظام کی ضرورت ہی کیا ہے، سہیل وڑائچ کا دعویٰ
-
57 اسلامی ممالک میں کسی فوج کا سپہ سالار حافظ قرآن نہیں، حافظ طاہر اشرفی
-
یورپ میں گرمی کی شدت اور ماحول دوست توانائی پر بڑھتا انحصار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.