Live Updates

پشاور،رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن میں دس عوامی شکایات کی شنوائی

پیر 15 ستمبر 2025 19:59

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن میں دس عوامی شکایات کی شنوائی ہوئی۔ چیف کمشنر محمد علی شہزادہ اور کمشنر ذاکر حسین آفریدی نے شہریوں کی درخواستوں پر سماعت کی۔ پشاور سے یحییٰ خان اور محمد جنید نے ایف آئی آر کے اندراج کے لیے کمیشن کو درخواست دی تھی۔ کمیشن نے ایس ایس پی آپریشنز کو شہریوں کو بذاتِ خود سن کر شکایت نمٹانے کے احکامات جاری کئے تھے۔

مقررہ وقت میں تحریری جواب موصول نہ ہونے پر کمیشن نے متعلقہ افسران کو آخری یاد دہانی نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ 15 دنوں کے اندر جواب موصول نہ ہونے کی صورت میں کمیشن قانونی کاروائی کرنے کا مجاز ہو گا۔ صوابی سے محمد عارف کے کیس میں بھی آخری یاد دہانی نوٹس جاری کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایبٹ آباد سے پرویز نامی شہری نے زمین کی حد براری کے لیے کمیشن سے رجوع کیا ہے۔

کمیشن نے آج تک عمل میں لائی گئی تمام کاروائی کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ چارسدہ سے کمال خان نامی شہری نے ایف آئی آر کے اندراج کے لیے درخواست دی تھی۔ ڈی پی او نے کمیشن کو لکھا کہ شہری کی ایف آئی آر درج ہو چکی ہے۔ کمیشن نے کیس بند کرنے کا فیصلہ کیا۔ اقرار نے خیبر سے ایف آئی آر کے اندراج کے لیے کمیشن سے رجوع کیا۔ شہری نے کمیشن کو لکھ کر دیا کہ اسکا مسئلہ حل ہو گیا ہے۔

حمید الرحمان نے بو نیر سے کوڑا کرکٹ ہٹھانے کے لیے کمیشن کو درخواست دی ہے۔ کمیشن نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو شہری کی شکایت دور کرنے کے احکامات جاری کیے۔ اسی طرح مانسہرہ سے راجہ وقاص نے زمین کی حد براری کے لیے کمیشن کو درخواست دی ہے۔ کمیشن نے شہری کو دبئی سے آ ن لائن ویڈیو کال کے ذریعہ سنا اور ہدایت دی کہ تمام ریونیو ریکارڈ کمیشن کو بھجوائے۔ کمیشن نے سرکاری افسران کو عوام کی ضروریات کو مؤثر طریقے سے پورا کرنے اور خدمات کی فراہمی کے عمل کو بہتر بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بنیادی خدمات کا حصول عوام کا حق ہے،
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات