بھارتی وزیراعظم کے وعدے جھوٹے نکلے‘ بھارتی فوج کشمیریوں کو بے دردی سے شہید کر رہی ہے۔ شبیر احمد شاہ

ہفتہ 28 اکتوبر 2006 12:51

سرینگر (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین28اکتوبر2006) ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے سربراہ شبیر احمد شاہ نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز مقبوضہ جموں و کشمیر میں نہتے اور معصوم شہریوں کو شہید کر رہی ہیں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے شبیر احمد شاہ نے کہاکہ بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے جھوٹے وعدے کئے اور اب بھی بھارتی فوج کشمیریوں کی نسل کشی میں مصروف ہے انہوں نے کہاکہ مقبوضہ ریاست میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں اضافہ ہو گیا ہے اور بے گناہ شہریوں کو بے دردی سے شہید کیا جا رہا ہے شبیر احمد شاہ نے کہا کہ کشمیریوں کو بے رحمی سے شہید کر کے تحقیقات کے نام پر دنیا کو گمراہ کیا جاتا ہے انہوں نے کہاکہ جدوجہد آزادی کو ہر صورت میں جاری رکھا جائے گا-

متعلقہ عنوان :