بھارتی حکومت اور حریت کانفرنس کے درمیان دسمبر کے آخری ہفتے میں مذاکرات کا امکان ہے‘ حکام

اتوار 10 دسمبر 2006 23:24

نئی دہلی (اُردوپوائنٹ تازہ ترین، 10دسمبر 2006ء) بھارتی حکام نے کہا ہے کہ حریت کانفرنس اور بھارت کی مرکزی کے درمیان رواں ماہ کے آخری ہفتے میں مذاکرات کا تیسرا دور ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے مطابق حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ حریت کانفرنس اور بھارتی حکومت کے درمیان مذاکرات کے لئے بیک چینل مذاکرات ہو رہے ہیں اور اس ضمن میں مذاکرات کا تیسرا دور شروع کرانے کے لئے وفاقی وزیر اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ یہ مذاکرات من موہن سنگھ کے دورئہ جاپان کے بعد ہوں گے۔ تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ مذاکرات اعلیٰ سطحی ہوں گے یا نہیں ۔