مقبوضہ کشمیر میں جھڑپیں‘ 2مجاہد شہید‘ 3بھارتی فوجی زخمی

جمعرات 23 اگست 2007 13:49

سرینگر (ٍٍاردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین23 اگست 2007) مقبوضہ کشمیر میں مجاہدین اور بھارتی فوج کے درمیان جھڑپیں‘ دو مجاہد شہید‘ تین بھارتی فوجی زخمی جبکہ بھارتی فوج نے البدر مجاہدین کے دو اہلکاروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ کی تحصیل لولاب کے علاقے سیون میں 18راشٹریہ رائفلز کے اہلکاروں نے علاقے میں کریک ڈاؤن کے دوران ایک گھر پر چھاپہ مارا جہاں مجاہدین کا ایک گروپ موجود تھا کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی جھڑپ میں دو مجاہد شہید ہوگئے ادھر ہندواڑہ کے علاقے چھتر بل میں مجاہدین کی طرف سے بچھائی گئی بارودی سرنگ کے دھماکے میں تین بھارتی فوجی زخمی ہوگئے۔

کشتواڑ کے علاقے یالمیہ میں بھارتی فوج نے کریک ڈاؤن میں البدر مجاہدین کے دو اہلکاروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔