سرینگر، بھارتی فورسزاور پولیس کا جھڑپ کے دور ان جیش محمد کے اہم رکن کو شہید اور ایک کو گرفتار کر نے کا دعویٰ

پیر 7 ستمبر 2009 17:23

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7 ستمبر ۔2009ء) بھارتی فورسز اور پولیس نے جیش محمد کے مجاہد کو سوپور میں شہید اور ڈسٹرکٹ کمانڈر کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس اور فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک مشترکہ کاروائی کے دوران جیش محمد تنظیم کاایک مجاہدچھوٹا سعاد عرف عمیرنامی غیر ملکی مجاہد نوپورہ سوپور کے مقام پر ایک جھڑپ کے دوران مارا گیا جبکہ اسی تنظیم کا ضلع کمانڈر اشفاق احمد صوفی ولد مشتاق احمد ساکنہ ماڈل ٹاؤن بی سوپور کو گرفتار کر لیا گیا۔

دعوی کے مطابق سوپور پولیس کو عمیر اور اس کے ساتھی کے نوپورہ میں چھپے ہونے کی اطلاع ملی تھی جس کے بعد پولیس پارٹی نے ایس او جی اور 52آر آر کے اشتراک سے سیبوں کے باغات میں گھات لگائی اور اس دوران عمیر کا وہاں سے گذر ہوا جس کے بعد دونوں طرف سے گولیوں کا تبادلہ ہوا اور گولیوں کے نتیجہ میں مذکورہ مجاہد شہید ہوا گیا۔

(جاری ہے)

شہید ہونے والے ایک اے کے 47رائفل اور گولیوں کے کچھ راؤنڈ بر آمد کر لئے گئے۔

دوسری جانب دہشت گردی کے پیش نظر پولیس نے ریا ست بھر میں انتہائی نگہداشت کے کلوز سرکٹ کیمرے نصب کر نے کا فیصلہ کیاہے تا کہ مشکوک افراد کی سرگرمیوں پر نظر رکھی جائے۔ذرائع کے مطابق ریاست خاص کر وادی کشمیر میں جنگجویانہ سرگرمیوں میں اضافے کے بعد پولیس نے ریاست کے تمام 22اضلاع میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں ان مقامات کی نشاندہی بھی کی گئی ہے جہاں یہ کیمرے نصب کئے جائینگے۔

پولیس کے ایک اعلیٰ آفیسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پولیس نے مشکوک سرگرمیوں پر نظر گذر رکھنے والے نظا م میں بہتری لانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں 360ڈگری سی سی ٹی وی کیمروں کے بجائے 480ڈگری کیمرے نصب کئے جائینگے اور اس سلسلے میں ان آلات کی فراہمی اور نصب کئے جانے کیلئے حال ہی میں ٹینڈ بھی طلب کئے گئے ہیں