آئندہ 24گھنٹے کے دوران سندھ ،بلوچستان، کشمیر، اسلام آباد، پنجاب اور گلگت بلتستان میں مزید بارش کا امکان

ہفتہ 2 اگست 2014 16:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اگست۔2014ء) محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ آئندہ 24گھنٹے کے دوران سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں جبکہ وسطی و جنوبی پنجاب، خیبر پختونخواہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے میں حیدر آباد، میرپور خاص، کراچی ڈویژن،ژوب، قلات، نصیر آباد اور مکران ڈویژن میں بھی بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش گوجرانوالہ میں 63ملی میٹر ریکارڈکی گئی۔

(جاری ہے)

کراچی صدر 39، مسرور 38، فیصل 15، ایئر پورٹ 09 ، یونیورسٹی روڈ08اور لانڈھی میں 05ملی میٹر بارش ہوئی،مالم جبہ34،بدین 23، قصور 20، پاراچنار 19، سبی، سیالکوٹ میں17ملی میٹر بارش ہوئی، مظفر آباد13، مری، بالاکوٹ 12، منگلا 11، سیالکوٹ 10، شہید بینظیر آباد ، میر پور خاص 09، چکوال 08،چھور، ایبٹ آباد میں 7ملی میٹر بارش ہوئی۔راولا کوٹ 06، ٹھٹھہ ، لاہور، جہلم 04، رسالپور 03، گجرات، کوٹلی02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ حیدر آباد، بھکر اور لوئر دیر میں 01 ملی میٹر بارش ہوئی۔ گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں46ڈ گری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔