جماعت الدعوة آزاد کشمیر کی جانب سے کل لائن آف کنٹرول چکوٹھی کے مقام پر بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے لائن آف کنٹرول نہ کھولے جانے کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا جائے گا

پیر 13 اکتوبر 2014 17:19

چناری(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اکتوبر۔2014ء) جماعت الدعوة آزاد کشمیر کی جانب سے کل بدھ کے روز لائن آف کنٹرول چکوٹھی کے مقام پر بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے لائن آف کنٹرول نہ کھولے جانے کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا جائے گا دھرنے کے اعلان کے بعد ضلع ہتیاں بالا کی انتظامیہ الرٹ ہو گئی ہے اور کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے کو روکنے اور نمٹنے کیلئے حکمت عملی تیار کر لی ہے ۔