شہید قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو نے کشمیر کی آزادی کیلئے ایک ہزار جنگ لڑنے کے عزم کا جو اعلان کیا تھا وہ ہمارے لیئے مشعل راہ ہے‘ حکومت آزادکشمیر نے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی فورمز پر اجاگر کیا

پیپلزٹریڈرز ونگ آزادکشمیر کے مرکزی سیکرٹری جنرل ایل بی فاروقی کا بیان

ہفتہ 25 اپریل 2015 18:45

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) پیپلزٹریڈرز ونگ آزادکشمیر کے مرکزی سیکرٹری جنرل ایل بی فاروقی نے کہاہے کہ‘ شہید قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو نے کشمیر کی آزادی کیلئے ایک ہزار جنگ لڑنے کے عزم کا جو اعلان کیا تھا وہ ہمارے لیئے مشعل راہ ہے‘ حکومت آزادکشمیر نے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی فورمز پر اجاگر کیا اور انشاء اﷲ وہ دن دور نہیں جب کشمیر آزاد ہوگا اور پاکستان کا حصہ بنے گا۔

(جاری ہے)

کشمیری الحاق پاکستان کے داعی ہیں 67 سالوں سے کشمیریوں نے اپنے پیدائشی حق ’’حق خودارادیت‘‘ کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں اور ان کی یہ لازوال قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی،انہوں نے کہاکہ موجودہ عوامی اورجمہوری حکومت شہدائے گڑھی خدابخش کے افکار اورمرکزی قائدین آصف علی زرداری ٗ محترمہ فریال تالپور اوربلاول بھٹو زرداری کے ویژن کے عین مطابق وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں مسئلہ کشمیرکوعالمی سطح پراجاگرکرنے سمیت آزاد خطہ میں قومی /میگاپراجیکٹس 3میڈیکل کالجز قائم کرکے 66سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ میڈیکل تعلیم کے دروازے کشمیری بچوں اوربچیوں کیلئے ان کی دہلیز پرکھول دیئے ہیں حکومت کے یہ اقدامات ہمیشہ یادرہیں گے۔