اسرائیل کی ایما پر مصر کے آئینی اور جمہوری صدر ڈاکٹر مرسی کو سزاسنانا انصاف کا قتل ہے ،جماعت اسلامی آزاد کشمیر

اتوار 17 مئی 2015 14:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 مئی۔2015ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے نائب امراء ڈاکٹر خالد،نورالباری،محمود الحسن چودھری،ڈاکٹر مشتاق،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ اور سیکرٹری جنرل ارشد نڈیم ایڈووکیٹ نے مشترکہ طورپر کہاہے کہ جنرل سیسی کی نام نہاد عدالت نے اور جنرل سیسی نے اسرائیل کی ایما پر مصر کے آئینی اور جمہوری صدر ڈاکٹر مرسی کو سزا سنانا انصاف کا قتل ہے،اسرائیل کو خوش کرنے کے لیے یہ کیا گیا ہے اس پر اسلامی دنیا نوٹس لے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا، انھوں نے کہاکہ یہ فیصلہ پوری دنیاکہ یہ پوری دنیا کی جمہوریت پسندوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے اور یہ ایک بڑا چیلنج ہے اگر جمہوریت سے عوام کا اعتماد اٹھ گیا جس طرح یہ کیا جارہاہے تو پھر عوام دوسرے راستے کا نتخاب کریں گے ،یہ فیصلہ پوری دنیا کے لیے چیلنج ہے،اگر اس فیصلے کے خلاف آوازبلند نہ ہوئی تو پھر جمہوریت کی کوئی بات نہیں کرے گا پھر وہی ہوگا،جس کے ہاتھ میں ہتھیار ہوگا،انھوں نے کہاکہ اس فیصلے کو عام فیصلہ تصور نہ کیا جائے یہ پیغام ہے کہ جمہوریت پر چلنے والوں کے ساتھ حشر ہوتا ہے،انھوں نے کہاکہ حکومت پاکستان ،اورترکی کی حکومت مشترکہ طور پر اس کے خلاف آواز بلند کرے اور دیگر اسلامی ممالک کو بھی شامل کیا جائے۔