سندھ ،بلوچستان اور جنوبی پنجاب شدید گرمی کے زیر اثر،وفاقی دارالحکومت میں سب سے زیادہ 33 ملی میٹر بارش ریکارڈ

پیر 18 مئی 2015 11:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 مئی۔2015ء ) سندھ ،بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقے شدید گرمی کے زیر اثر رہے،سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد، دادو اور سبی میں48 ڈگری سینٹی گریڈ ، سکھر، رحیم یار خان، لاڑکانہ، روہڑی 47 ، جیکب آباد، خانپور اور پڈعیدن 46 ، بہاولنگر اور بہاولپور میں44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،محکمہ موسمیات نے منگل اور بدھ کے روز کوئٹہ، ژوب، ڈی جی خان، ملتان اور ساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہوا/آندھی کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی۔

موسم کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق بالائی خیبر پختونخواہ، اسلام آباد، راولپنڈی ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پرابر آلود رہا۔آئندہ 24گھنٹوں کے دوران میں مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن،اسلام آباد،بالائی فاٹا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان،کوئٹہ،ژوب، ڈی جی خان، سرگودھا، گوجرانوالہ ڈویژن اور زیریں فاٹا میں چند مقامات پرتیز ہواوٴ ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ملتان، بہاولپور اور سکھر ڈویژن میں بعد دوپہر بعض مقا مات پرتیز/گرد آ لود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔منگل اور بدھ کے روز کوئٹہ، ژوب، ڈی جی خان، ملتان اور ساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہوا/آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔آئندہ دو روز کے دوران بالائی (پنجاب،خیبر پختونخواہ) اور فاٹا کے کاشتکار موسمی صورتحال کے مطابق احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران میں بالائی خیبر پختونخواہ(مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ،مردان ڈویژن)، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔