مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا کنٹرول لائن کے قریب جھڑپ کے دوران 3 مجاہدین کو شہید کرنے کا دعویٰ

ہفتہ 6 جون 2015 18:47

سرینگر/ نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جون۔2015ء ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کے قریب جھڑپ کے دوران 3 مجاہدین کو شہید کرنے کا دعویٰ کردیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں فوج اور جنگجوؤں کے مابین ہونے والی ایک جھڑپ کے نتیجے میں 3 مشتبہ عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔ بھارتی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل نیتن این جوشی کا دعویٰ ہے کہ یہ جھڑپ کنٹرول لائن پرضلع کپواڑہ کے نواحی سرحدی مقام پر ہوئی۔ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ہونے والی دو مسلح جھڑپوں میں پانچ مجاہدین شہید، تین فوجی اور ایک شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔