کرنل ( ر)شجاع خانزادہ کی شہادت پوری قوم کو نقصان ہے،عبدالرشید ترابی

کشمیری بھارت کا ہر محاذ پر پیچھا کریں گے،حکومت پاکستان بھارت کی تخریبی کاروائیوں کے ثبوتوں کے ساتھ عالمی سطح پر پیش کرے اور ا س کو بے نقاب کرے پاکستان میں گرنے والے خون سے کشمیریوں کو دکھ اور قرب میں مبتلاکرتاہے،کشمیری مقامات مقدسہ کے بعد پاکستان سے محبت اور عقدت رکھتے ہیں،پوری قوم اور پاک فوج مل کر بھارتی عزائم کا مقابلہ کرے‘امیر جماعت اسلامی

پیر 17 اگست 2015 13:33

راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہپاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا بھارت کا ایجنڈا ہے،کرنل ( ر)شجاع خانزادہ کی شہادت پوری قوم کو نقصان ہے،کشمیری بھارت کا ہر محاذ پر پیچھا کریں گے،حکومت پاکستان بھارت کی تخریبی کاروائیوں کے ثبوتوں کے ساتھ عالمی سطح پر پیش کرے اور ا س کو بے نقاب کرے،پاکستان میں گرنے والے خون سے کشمیریوں کو دکھ اور قرب میں مبتلاکرتاہے،کشمیری مقامات مقدسہ کے بعد پاکستان سے محبت اور عقدت رکھتے ہیں،پوری قوم اور پاک فوج مل کر بھارتی عزائم کا مقابلہ کرے، ان خیالات کا اظہارا نھوں نے لندن سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ پنجاب کے وزیر داخلہ اور ان کے ساتھ شہید ہونے والے افراد اکاخون رنگ لائے گا،بھارت اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوگا،انھوں نے کہاکہ بھارت اور اس کے انتہاپسند نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیرکے اندر مظالم میں بے پناہ اضافہ کردیاہے،جموں ریجن میں ایک بڑی سول جنگ مسلط کرکے تمام مسلمانوں کا صفایا کرنے کا منصوبہ بنارہاہے،کشمیری حریت پسند عوام مقابلے کے لیے ڈٹے ہوئے ہیں مگر پاکستان اور بیس کیمپ سے مکمل یکجہتی کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ بھارت کی تخریب کارویوں کو عالمی سطح پر نے نقاب کرنے کی حکمت عملی کی ضرورت ہے ،انھوں نے کہاکہ کشمیری عالمی سطح پر بھی جہاں جہاں مقیم ہیں بھارت کو بے نقاب کرتے رہیں گے۔