بھارتی فورسز کا کنٹرول لائن پر بلااشتعال شیلنگ کا سلسلہ جاری ،تین روز کے دور 3 شہید،16زخمی ہوئے

پاک فوج کی جوابی کارروائی بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں

پیر 17 اگست 2015 18:35

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) بھارتی فورسز کی جانب سے کنٹرول لائن پر بلااشتعال شیلنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے پیر کو بھی جاری رہا تین روز کے دور ان فائرنگ سے شہداء کی تعداد تین ہوگئی ٗ16زخمی ہوئے ٗ پاک فوج کی جوابی کارروائی بھارت کی توپیں خاموش ہوگئیں ڈپٹی کمشنر عدنان خورشید کوٹلی آزاد کشمیرکے مطابق لائن آف کنٹرول نکیال سیکٹر پر بھارتی افواج کی جانب سے تیسرے روز بھی مسلسل فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری رہا فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد شہید 16 افراد زخمی ہوچکے ہیں ۔

(جاری ہے)

نکیال کے مضافاتی علاقوں ترکنڈی، داتوٹ، پلانی ، دری مال، ڈبسی سمیت متعدد دیہات بھارتی گولہ باری کی زد میں آگئے گولہ باری سے مکانات کو بھی نقصان پہنچا ادھر بھارتی جارحیت کے بعد پاک فوج کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔