امن کے دشمنوں پر دنیا بھر کے ممالک کو نظر رکھنی ہوگی ،دہشتگردی کا شور مچاکر بھارت مسئلہ کشمیر کو طول دینا چاہتاہے

سربراہ سنی تحریک ثروت اعجاز قادری کی بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیداروں سے ملاقات میں گفتگو

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 19:54

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ امن کے دشمنوں پر دنیا بھر کے ممالک کو نظر رکھنی ہوگی ، دہشتگردی کا شور مچاکر بھارت مسئلہ کشمیر کو طول دینا چاہتاہے ،خطے میں دہشتگردی کے تانے بانے انڈیا سے جاکر ملتے ہیں ،وزیر اعظم میاں نوازشریف کا اقوام متحدہ میں کشمیر پر موقف 20کروڑ عوام کی ترجمانی ہے ،دنیا خطے میں امن چاہتی ہے تو مسئلہ کشمیر کو فوری حل کرائیں ،ضرب عضب آپریشن دہشتگردوں کے خاتمے کا پروانہ ہے ،پوری قوم دہشتگردی کے خاتمے کی حمایت آخری دہشتگرد کے خاتمے تک کریگی ،کر اچی کا امن اور روشنیوں کی بحالی ایک خواب بن کر رہ گیا تھا،رینجرز کی بہتر کارکردگی نے امن اور روشنیوں کو بحال کیا ،دہشتگرد وں کے کتنے ہی لمبے ہاتھ ہوں قانون کے شکنجے میں دبوچ کر منطقی انجام تک پہچایا جائے ۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو مرکز اہلسنت پر بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیداروں سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے ۔ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ خدمت سب کیلئے سلوگن کے ساتھ عوام کی خدمت کو یقینی بناناہے ،عوامی مسائل حل ہونگے اور بے روزگاری ،مہنگائی کا خاتمہ ہوگا تو دہشتگردبھی کمزور ہونگے ،پرامن خوشحال پاکستان خطے میں امن کی ضمانت ہے ،انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کشمیر کے مسلمانوں پر بھارتی دہشتگردی و مظالم کا نوٹس لے ،دہشتگردی کے شور کی آڑ میں بھارت خود دہشتگردی ررہا ہے ،مسئلہ کشمیر کو فوری طور پر اقوام متحدہ کی قرار داد کے تحت حل کرایا جائے ۔