کشمیرایشوپرحکومت پاکستان کے حقیقت پسندانہ جرات مندانہ موقف سے کشمیریوں کی تحریک کونیاجوش ولولہ ملا‘ وزیراعظم پاکستان کے حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی کولکھے گئے مکتوب کا زبردست خیرمقدم کرتے ہیں ‘کشمیرایشوتقسیم برصغیرمنصوبے کا نامکمل ایجنڈا ہے ‘کشمیری عوام اس ایجنڈے کی تکمیل کیلئے اپنالہوبہارہے ہیں‘ بھارتی حکمران اس ایجنڈے کی تکمیل کی رکاوٹ نہیں بن سکتے‘ بھارتی حکمرانوں کے تمام منفی ہتھکنڈے ناکام ہونگے ‘ تحریک تکمیل پاکستان کا میابی سے ہمکنارہو گی‘مقبوضہ کشمیرمیں حریت کانفرنس کے بینرتلے تحریک تکمیل پاکستان ہے اس تحریک کا راستہ نہیں روکا جاسکتا

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجیدکی وہ مختلف وفود سے بات چیت

اتوار 11 اکتوبر 2015 14:55

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اکتوبر۔2015ء) وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیرچوہدری عبدالمجیدنے کہا ہے کہ کشمیرایشوکے حوالے سے حکومت پاکستان کے حقیقت پسندانہ جرات مندانہ موقف سے کشمیریوں کی تحریک کونیاجوش ولولہ ملا۔ وزیراعظم پاکستان کی طرف سے حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی کولکھے گئے مکتوب کا زبردست خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیرنے کہاکہ کشمیرایشوتقسیم برصغیرمنصوبے کا نامکمل ایجنڈا ہے اور کشمیری عوام اس ایجنڈے کی تکمیل کے لیے اپنالہوبہارہے ہیں۔

بھارت کے حکمران اس ایجنڈے کی تکمیل کی رکاوٹ نہیں بن سکتے۔ بھارتی حکمرانوں کے تمام منفی ہتھکنڈے ناکام ہونگے ۔ تحریک تکمیل پاکستان کا میابیوں سے ہمکنارہوکررہے گی۔ وزیراعظم آزادکشمیرنے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں حریت کانفرنس کے بینرتلے چلنے والی تحریک دراصل تحریک تکمیل پاکستان ہے اس تحریک کا راستہ نہیں روکا جاسکتا۔

(جاری ہے)

وہ یہاں ایوان وزیراعظم میں مختلف وفود سے بات چیت کررہے تھے۔

اس موقع پروزیرمال چوہدری علی شان ، وزیراعظم کے معاون خصوصی چوہدری محمداشرف، ڈپٹی کمشنرچوہدری امجداقبال، ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم، اسسٹنٹ کمشنرراجہ قیصراورنگزیب، ایڈمنسٹریٹرمیونسپل کارپوریشن خواجہ ساجد محمودپہلوان، بزرگ صحافی صوفی اﷲ دتہ خاکسار، سابق جنرل سیکرٹری پریس کلب ظہیر اعظم جرال، ممتاز علی خاکسار، پیپلزپارٹی سٹی جنرل سیکرٹری چوہدری فرید انورایڈووکیٹ، چوہدری محمود حسین پلاکوی ایڈووکیٹ کے علاوہ دیگرمحکموں کے افسران اورمختلف افراد بھی موجود تھے۔

وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے کہاکہ حکومت پاکستان وزیراعظم پاکستان اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی طرف سے مسئلہ کشمیرپرجودوٹوک موقف اختیارکیاگیاہے اس سے مسئلہ کشمیرحقیقی تناظرمیں اجاگر ہواہے جس پرآرپارکی پوری کشمیری قوم ان شکرگزارہے۔ وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے کہاکہ بھارت نے گذشتہ 68 سالوں سے اپنی طاقت کے گھمنڈ میں نہتے کشمیریوں پر ظلم وجبراورانسانیت سوز مظالم ڈھارہاہے اوربھارت نے طاقت کے بل بوتے پرکشمیریوں کے مسلمہ حق خودارادیت کوبھی دبائے رکھاہے۔

اقوام متحدہ سمیت عالمی طاقتوں کومسئلہ کشمیر کے اصل تناظرمیں حل کے لیے بھارت پردباؤڈالناچاہیے تاکہ کشمیریوں کوان کاپیدائشی حق مل سکے۔ انھوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف ، چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے دنیاپرمسئلہ کشمیرکواصل تناظر میں حل کرنے کے لیے جوٹھوس ، مضبوط اور اصولی موقف اختیار کیاہے اس سے تحریک آزادی کشمیرکی اہمیت اور بڑھ گئی ہے اور مسئلہ کشمیر کے حل کی راہیں ہموارہونگی۔

وزیراعظم آزادکشمیرنے میاں محمدنوازشریف اور جنرل راحیل شریف کی طرف سے بھارت کے حکمرانوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربرابری کی بنیاد پرمسئلہ کشمیرکوحل کرنے کی ضرورت پرزور دیا۔ اس سے کشمیریوں کی تحریک کونئی جہت ملی ہے۔ وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری عبدالمجید نے وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف کی طرف سے حریت راہنماسید علی گیلانی کودورہ پاکستان کی دعوت دے کرثابت ثابت کردیاہے کہ کشمیری اور پاکستانی ایک جان دوقلب ہیں جنھیں دنیاکی کوئی طاقت جدانہیں کرسکتی۔

وزیراعظم نے حکومت پاکستان اور چیف آف آرمی سٹاف کی طرف سے مسئلہ کشمیرپرسیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے پرشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ کشمیری پاکستانیوں سے بڑھ کرپاکستانی ہیں ۔پاکستان کے لیے اہل کشمیرلہوکاآخری قطرہ تک بہادیں گے۔