کشمیر کو شامل کئے بغیر مذاکرات کا فائدہ نہیں ہو گا، بھارت کو جلد از جلد مسئلہ کشمیر حل کرنا چاہیے، مشعال ملک

`

منگل 8 دسمبر 2015 18:08

سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 دسمبر۔2015ء) جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے چیئرمین محمد یٰسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ کشمیر کو شامل کئے بغیر مذاکرات کا فائدہ نہیں ہو گا، بھارت کو جلد از جلد مسئلہ کشمیر حل کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے ایک بیان میں مشعال ملک نے کہا کہ بھارت میں انتہاء پسندی آئے روز بڑھتی جا رہی ہے اور بے گناہ مسلمانوں پر تشدد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو جلد از جلد مسئلہ حل کر نا چاہیے ، کشمیر کو شامل کئے بغیر مذاکرات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے،مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرنا چاہیے۔