پیپلز پارٹی متوسط طبقے کی ترجمان جماعت ہے جس کی جڑیں عوام میں ہیں، شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بی بی نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر جمہوریت اور ملک کو ایک تناآور درخت بنایا،شہید قائدین کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی

سابق امیدوارا سمبلی پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے رہنما سردار فہیم اختر ربانی ایڈوکیٹ کی صحافیوں سے بات چیت

جمعرات 7 جنوری 2016 12:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 جنوری۔2016ء) سابق امیدوارا سمبلی پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر حلقہ بلوچ سردار فہیم اختر ربانی ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی متوسط طبقے کی ترجمان جماعت ہے جس کی جڑیں عوام میں ہیں، شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بی بی نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر جمہوریت اور ملک کو ایک تناآور درخت بنایا،شہید قائدین کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز یہاں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا،انھوں نے کہا کہ بلوچ پیپلز پارٹی کا حلقہ ہے،حلقہ میں پیپلزپارٹی ایک بڑی سیاسی قوت بن چکی ہے،آمریت کے سیاسی یتیموں کو بلوچ عوام نے مسترد کردیا،مستقبل پیپلز پارٹی کا ہے،آزادکشمیر میں براہ راست فنڈز کی تقسیم ،وزیرامور کشمیر نے پری پول دھاندلی کی بنیاد رکھ دی،کونسل فنڈز کی براہ راست تقسیم کو نہ روکا گیا تو آزادکشمیر کی انتخابی تقدیر کا فیصلہ سڑکوں پر ہوگا،وزیرامور کشمیر آزادکشمیر کو فتح کرنے خواب گلگت بلتستان کی طرح نہ دیکھیں آزادکشمیر کے عوام باضمیر ہیں،جعلی سکیموں سے ضمیر نہیں خریدے جاسکتے،پیپلز پارٹی کی حکومت کے دیے گئے منصوبہ جات کو اپنے کھاتے میں ڈال کر عوام کو بے وقوف بنانے والے جعل سازوں کو عوامی حلقوں سے مزاحمت کا سامنا ہے،لوگ جوق درجوق شہیدوں اور غازیوں کی پارٹی پیپلز پارٹی میں شامل ہورہے ہیں،بلوچ کے عوام ٹھیکیداری نظام کا خاتمہ چاہتے ہیں،جس کی ابتداء ہوچکی ہے،آمریتی یتیموں کو لوٹ کھسوٹ اور غیر آئینی اقدامات نہیں کرنے دیں گے،کسی خوش فہمی میں نہ رہیں،سیاسی یتیموں نے اپنی آبائی جماعت سے وفا نہ کی ،عوام سے کیا وفا کریں گے،انھوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں پیپلز پارٹی پھر سے حکومت بناکر عوامی خدمت کو جاری رکھے گی،کارکردگی کی بنیاد پر عوامی عدالت میں جائیں گے،بلوچ کے تعلیمی اداروں کی منظوری،مین شاہراہوں اور دیگر منصوبہ جات کے لیے وافر فنڈز کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے قائد ایوان نے بلوچ عوام سے خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا،جس پر بلوچ کے عوام ان کے شکرگزار ہیں،بڑی بڑی وزارتوں کے حامل تعمیروترقی کے نام نہاد دعویدار اپنے دور کے آخری دنوں میں لولے اور لنگڑے سکول دیکر عوام سے ووٹ حاصل کرتے رہے ،عوام اب باشعور ہیں،مداریوں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے،تعلیمی پیکج حکومت کا اہم کارنامہ ہے،پیکج سے بلوچ کے تعلیمی اداروں میں سٹاف کی کمی کو دور کیا جائے گا،انھوں نے کہا کہ حلقہ میں پی ایس ایف اور پی وائی او اور پارٹی کارکنان میرا اصل سرمایہ ہیں،جنھوں میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرتے ہوئے ہر دور میں پی پی امیدوار کو اسمبلی میں بھیجنے کے لیے کلیدی کردار ادا کیا،نوجوانوں کو باعزت روزگار فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں،کارکنان کی مشاورت سے حلقہ بلوچ کرنل منشاء خان اور اختر حسین ربانی کے ویژن کے عین مطابق حلقہ کو ایک ماڈل بناکر چین سے بیٹھیں گے،کارکنان الیکشن کی تیاری کے لیے کمر بستہ ہوجائیں گے،پارٹی کی مضبوطی کے لیے دن رات ایک کردیں،آزادکشمیر میں الیکشن2016ء میں وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں دوتہائی اکثریت سے حکومت بناکر عوامی خدمت کو جاری رکھے گی۔