Live Updates

پی ٹی آئی ملک سے کرپشن ، اقرباء پروری ، لوٹ مار کاخاتمہ کرکے حقیقی تبدیلی لائے گی ‘ قائد تحریک عمران خان کی قیادت میں قائم کے پی کے حکومت نے تاریخی اقدام کئے‘ پولیس ، پٹواری کلچر کاخاتمہ ہوچکاہے‘ آزادکشمیر کے عوام آمدہ الیکشن میں تحریک انصاف کو کامیاب بناکر آزاد خطہ سے بھی کرپشن لوٹ مار کاخاتمہ کرینگے

تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی نائب صدر ذوالفقارعباسی کی میڈیا سے بات چیت

جمعرات 21 جنوری 2016 16:24

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی نائب صدر ذوالفقارعباسی نے کہاہے کہ پی ٹی آئی ملک سے کرپشن ، اقرباء پروری ، لوٹ مار کاخاتمہ کرکے حقیقی تبدیلی لائے گی ، قائد تحریک عمران خان کی قیادت میں قائم کے پی کے حکومت نے تاریخی اقدام کیے پولیس ، پٹواری کلچر کاخاتمہ ہوچکاہے، آزادکشمیر کے عوام آمدہ الیکشن میں تحریک انصاف کو کامیاب بناکر آزاد خطہ سے بھی کرپشن لوٹ مار کاخاتمہ کرینگے ۔

بیرسٹر سلطان محمود چودھری بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیرکی جنگ لڑنے سے لیکر ریاستی عوام کی ترقی وخوشحالی کیلئے مثبت جدوجہد کررہے ہیں اور ریاستی عوام کوایسے ہی قابل ، باصلاحیت ، نڈر ، بے باک اور بے لوث لیڈر کی ضرورت ہے ، گزشتہ روز میڈیا کے نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف معاشرے کی ترقی وخوشحالی چاہتی ہے ۔

(جاری ہے)

غریب ، نظرانداز اور متوسط طبقات کامعیار زندگی بلند کرنا پی ٹی آئی کامشن ہے ۔ ملک پاکستان اور آزادکشمیر سے استحصالی گروہ سے نجات حاصل کیے بغیر ترقی کی منازل طے کرنا ممکن نہیں، چند خاندانوں کے ہاتھ میں ہمیشہ سے اقتدار ہونے کے باعث امیردن بدن امیر تراور غریب دو وقت کی روٹی سے بھی محروم ہوتا جارہاہے اس لیے موروثی سیاست کاخاستمہ وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے ، آزادکشمیر کے نوجوانوں کاخاتمہ وقت کی ضرورت ہے ، آزادکشمیر کے نوجوانوں سمیت تمام مکاتب فکر جس طرح پی ٹی آئی کیطرف رجحان رکھتے ہیں وہ تحریک انصاف کی کامیابی کاپیش خیمہ ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات