نکیال میں بیگناہ جیالے کالہوبہایاگیاآج ناصرف آزادکشمیربلکہ پاکستان ،پوری دنیاکے غیرتمندکشمیری یوم سیاہ منارہے ہیں،چوہدری عبدالمجید

وفاق کے وزراء ریاست کاماحول خراب کررہے ہیں اگرنوازشریف نے وزراء کولگام نہ دی تووہ انہیں بھی لے ڈوبیں گے آزادکشمیرمیں جوچنگاری بھڑکائی جارہی ہے اس کے نتائج اچھے نہیں ہونگے ،جنرل راحیل شریف ضرب عضب کوکامیابی کیساتھ لیکرآگے کی طرف بڑھ رہے ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر

پیر 15 فروری 2016 18:49

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 فروری۔2016ء) آزادجموں کشمیرکے وزیراعظم چوہدری عبدالمجیدنے کہاہے کہ نکیال میں بے گناہ جیالے کالہوبہایاگیاآج ناصرف آزادکشمیربلکہ پاکستان کے چاروں صوبوں اورپوری دنیاکے اندرغیرت مندکشمیری یوم سیاہ منارہے ہیں مجھ سے بارباررابطے کئے جارہے ہیں میں کوئی بات نہیں مانتاہاں اگرنوازشریف آزادکشمیرمیں مداخلت کرنے والے اپنے وزراء کوبرطرف کرکے ٹی وی پرآکرمعافی مانگیں توپھرمانوں گاوفاق کے وزراء ریاست کاماحول خراب کررہے ہیں اگرنوازشریف نے اپنے وزراء کولگام نہ دی تووہ انہیں بھی لے ڈوبیں گے اگرچاہتاتوسکندرحیات کوگلے میں رسہ ڈال کرنکیال کی سڑکوں پرگھسیٹتامگرہم قانون کوماننے والے ہیں قانون شکن نہیں ہیں آزادکشمیرکے اندرجوچنگاری بھڑکائی جارہی ہے اس کے نتائج اچھے نہیں ہونگے ،پاک فوج کے جنرل راحیل شریف ضرب عضب آپریشن کوکامیابی کے ساتھ لے کرآگے کی طرف بڑھ رہے ہیں مگروفاق کے ناعاقبت اندیش وزراء آزادکشمیرکوفتح کرنے کی باتیں کرکے ضرب عضب آپریشن کوناکام بناناچاہتے ہیں ریاست جموں کشمیرایک وحدت کانام ہے نہ ہی کوئی گلگت بلتستان کوصوبہ بناسکتاہے نہ ہی ریاست کوتقسیم کرسکتاہے مجاہداول کوباپ کہنے والے نے اس کی تعزیت بھی نہیں کی آزادکشمیرمیں جاٹ اورگجرکی جنگ نہیں بلکہ ظالم اورمظلوم کی جنگ ہے ہم ہری سنگھ کی اولاد کے خلاف برسرپیکارہیں یوم سیاہ پاکستان کے خلاف نہیں بلکہ وفاق کے ان وزراء کے خلاف ہے جنہوں نے کشمیرکے اندرآکرہماری غیرتوں کوللکارااورلاٹھی وگولی کی سیاست کی بنیادرکھی ایک18گریڈکانوازشریف کاملازم مجھے استعفیٰ دینے کوکہہ رہاہے میں بیس کیمپ کاوزیراعظم ہوں مجھ سے استعفیٰ مانگنے والے کی کیاحیثیت ہے،ان خیالات کااظہارانہوں نے یوم سیاہ کے سلسلہ میں آبشارچوک میں منعقدہ جیالوں کے بڑے احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیااحتجاجی جلسہ سے وزراء حکومت محمدمطلوب انقلابی،جاویدبڈھانوی،چوہدری رشید،شازیہ اکبر،سابق مشیرسرداربشیرپہلوان،سردارآفتاب انجم،ضلعی صدرقیوم قمر،نصیرراٹھور،مولانالعل بانیاں،ایڈمنسٹریٹرالیاس چوہدری،چیف پولیٹکل کوآرڈنیٹرامیرکابل،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹرزالطاف گلہاروی،مطلوب حیدری،حافظ فیض صدیقی،مقبول گورسی،فرحت کاظمی،سیدشہزادحیدرکاظمی،راجہ اظہر،چوہدری کوثر،چوہدری خورشیدایڈووکیٹ،رفیق اولوی ایڈووکیٹ، سردارنعیم انجم باری،چوہدری خورشیداحمدرشی،محمدعلی راٹھور،مولاناعبدالرزاق چشتی،فیصل شاہ،عنصرکرامت، پرویزاکبرایڈووکیٹ،مفتی لال،چوہدری اشرف ایاز،محفوظ چیچی،عارف پناگوی،حبیب راجہ ایڈووکیٹ،ردیف بشیر،نعیم عباس، اشفاق یوسف،سردارخوشحال،راجہ ثکاف،چوہدری رزاق،مشتاق ملک،سیدعامر،الطاف بھٹی،زمیرشاہین مغل،ارشدبھٹوراجہ،واجدعلی مقسوم،راجہ شفیق پپی،طارق ایوب اعوان، شمس شاہ،آفتاب شاہ،کاشرحسین،سعیدگجر،حاجی اطہر،چوہدری اطہر،چوہدری کوثر،عارف کٹاریہ،راجہ افسر،سمیت درجنوں نے جیالوں نے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہاکہ آزادکشمیرکے اندرمیری حکومت کی رٹ قائم ہے سازش کارکامیاب نہیں ہونگے ہم جمہوری طریقے سے منتخب ہوکرآئے ہیں چوردروازے سے اقتدارتک نہیں پہنچے کشمیری غیرت مندقوم ہیں وہ کسی کوشب خون نہیں مارنے دینگے انہوں نے کہاکہ آزادکشمیرمیں وفاقی وزراء کی ایماء پرجوخون خراباکیاجارہاہے جوڈرامہ رچایاجارہاہے وہ گلگت بلتستان کوصوبہ بنانے ریاست کوتین حصوں میں تقسیم کرنے اورمودی سرکارکوخوش کرنے کے لیے رچایاجارہاہے ہم پاکستان کے ساتھ ہیں پاکستان ہماراحرم وکعبہ ہے ہم روحانی طورپرپاکستان کے ساتھ ہیں جب کہ دیگراقوام تقسیم کی بنیادپرپاکستان کاحصہ بنیں چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے بھی کہتاہوں کہ وہ اپناکرداراداکریں اگرمودی سرکاراوراس کے وزراء مقبوضہ کشمیر کوفتح کرنے جاتے ہیں تووفاقی وزراء آزادکشمیرمیں مداخلت کرکے مودی سرکارکوخوش کررہے ہیں اورتقسیم کشمیرکے ایجنڈے کی تکمیل کررہے ہیں میں پاکستانی قوم اورفوج سے اپیل کرتاہوں کہ وہ خطہ کے اندربڑھکنے والی چنگاری کے خوفناک نتائج کوبھانپے انہوں نے کہاکہ میں ان وفاقی وزراء کی اوقات کوجانتاہوں پرویزرشیدموتی بازار کی پیداوارہے کرمانی گریڈ18کانوکرہے اوربرجیس طاہرشیطان مطلق ہے یہ کس حیثیت سے مجھ سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں انہوں نے کہاکہ جہاں میرے ایک جیالے کاپسینہ گرے گاوہاں میرالہوگرے گامیں پارٹی جیالوں کوبتاناچاہتاہوں کہ وہ اکیلے نہیں تیسری دنیاکاابھرتاہوانوجوان لیڈربلاول بھٹو،مردحرآصف علی زرداری اورمیری بہن میڈیم فریال تالپور ان کے ساتھ ہے میں نکیال کی عوام کویہ یقین دلاتاہوں کہ وہ تنہانہیں ساری پی پی پی قیادت ان کی پشت پرکھڑی ہے یہی وجہ ہے کہ ہمارے مخالفین کیمپوں میں تھرتھلی مچی ہوئی ہے وہ مجھ سے رابطے کررہے ہیں میں ان سے بات نہیں کرناچاہتانوازشریف اپنے وزراء کوبرطرف کریں پھرٹی وی پرآکرمعافی مانگیں پھربات ہوسکتی ہے مقبوضہ کشمیرکی حریت قیادت کابھی شکریہ اداکرتاہوں جنہوں نے وفاقی وزراء کی گندی زبان کی مذمت کی آزادکشمیرکی نمائندہ حکومت ساری ریاست کی نمائندہ حکومت ہے گلگت بلتستان اورمقبوضہ کشمیرکے عوام کی بھی یہ حکومت ہے مقبوضہ کشمیرکے اندر9لاکھ سے زائدپیراملٹری فورسزکشمیریوں قتل عام کررہی ہیں انڈین وزیراعظم مودی نے اپنی حکومت مقبوضہ کشمیرکے اندرقائم کرنے کے لیے اربوں کاپیکج دیامگراسے کشمیری نوجوانوں نے جوتے کی نوک پررکھامیں نوازشریف کے پیسوں کوجوتے کی نوک پررکھتاہوں مگرنوازشریف کواتناضرورکہتاہوں کہ وہ کشمیریوں کاحق ریاست کشمیرکاحق وہ ہمیں دے دے ہمیں نوازشریف کے پیسوں کی ضرورت نہیں انہوں نے کہاکہ اگرنوازشریف کے پاس ایسے ہی عقلمندوزراء رہے توپھربہت جلدمیاں صاحب کے اقتدارکاسورج غروب ہوجائے گاجاویدبڈھانوی ایک غریب،مزدوراورکسان کابیٹاہے اس نے چالیس سالہ جبرکاخاتمہ کیانکیال کی نشست کواپنی جاگیرسمجھنے والے بوکھلاہٹ کاشکارہوچکے ہیں جاویدبڈھانوی ان کے سروں پرسواررہے گاانہوں نے کہاکہ ہم پاکستان کی افواج پاکستان کے اداروں کوبتادیناچاہتے ہیں کہ ہم پاکستان زندہ بادکانعرہ لگانے والے ہیں پاکستان ہمارا حرم وکعبہ ہے کشمیری پاکستان پرآنچ نہیں آنے دینگے مگروفاق کے وزراء جوکشمیرکے اندرگل کھلارہے ہیں سازش کے تحت نہتے کشمیریوں اورپیپلزپارٹی کے جیالوں کاقتل عام کررہے ہیں وہ اﷲ کے قہرسے بچیں وہ قدرت کی گرفت میں ضرورآئینگے آزادکشمیربندوق سے فتح نہیں کیاجاسکتاہم عوام کی طاقت پریقین رکھتے ہیں وہ طاقت جس کاشہیدقائد ذوالفقارعلی بھٹونے اپنی بنیادی منشورمیں زکرکیاکہ طاقت کاسرچشمہ عوام ہیں یہاں کسی کوغنڈہ گردی ودہشت گردی نہیں کرنے دینگے انشاء اﷲ شہیدبھٹوشہیدبے نظیربھٹوپی پی پی کے شہیدجیالوں اورنکیال میں ہونے والے پی پی پی کے شہیدجیالے چوہدری منشی کے لہوکے صدقے پی پی پی آزادکشمیرکے انتخابات میں دوتہائی اکثریت حاصل کریگی انہوں نے کہاکہ میں ہرماہ نکیال آؤنگاہرجگہ جاؤنگاہرحلقہ کے اندرجاؤنگاپاکستان کامستقبل نوجوانوں کی امیدشہیدبھٹووشہیدبے نظیربھٹوکی نشانی بلاول بھٹوبھی نکیال آئے گاکوٹلی بھی آئے گاہرانتخابی حلقہ میں جائے گاوزیراعظم نے کہاکہ سردارسکندرحیات اوراس کے حواری کہتے ہیں کہ ہم اقتدارمیں آکریونیورسٹی اورمیڈیکل کالجزبندکریں گے وہ کہتے ہیں کہ چوہدری عبداالمجیدنے ظلم کردیااس نے یونیورسٹیزاورکالجزبنادیئے نوجوانوں کے دشمن ان کی ترقی نہیں دیکھناچاہتے میں سکندرحیات کووکیل کی حیثیت سے بھی اورسیاستدان کی حیثیت سے بھی جانتاہوں یزیدابن یزیدسکندرحیات کے باپ ضیاء الحق نے انہیں وزیراعظم بنایااس وقت کے وزیرامورکشمیرمیاں قاسم نے حرم شریف میں کہاکہ سکندرحیات وزیراعظم بناکرمیں نے غلطی کی وزیراعظم چوہدری عبدالمجیدنے کہاکہ میں نوجوانوں کی جنگ لڑرہاہے پی پی پی کالیڈرنوجوان ہے پی پی پی نوجوانوں،مزدروں،کسانوں،طلبہ،پسے ہوئے طبقات کی تحریک کانام ہے میں پی پی پی جیالوں اورجمہوری قوتوں کوآزادکشمیر،پاکستان اوردنیابھرکے اندروفاقی وزراء کی آزادکشمیرمیں بے جامداخلت اورآزادکشمیرمیں جیالوں کے قتل عام کے خلاف یوم سیاہ بنانے پرمبارکبادپیش کرتاہوں انہوں نے کہاکہ ہمارے ہاتھ میں حسینیؑ اورذوالفقاریؑ علم ہے یزیدی ٹولہ کے ساتھ ہماری جنگ جاری رہے گی آزادکشمیرکے وزیرتعلیم کالجزمحمدمطلوب انقلابی نے کہاہے کہ وزیراعظم چوہدری عبدالمجیدمزدوروں غریبوں اورمحکوم طبقات کاغیرت مندکشمیری وزیراعظم ہے خطہ کشمیر ڈوگرہ سامراج کے خلاف جدوجہدکے بعدہمارے بزرگوں نے آزادکراوایاآج وزیراعظم چوک میں کیوں بیٹھاہے وزیراعظم مظلوم طبقات کی جنگ لڑرہاہے پی پی پی نے ہمیشہ مظلوم طبقات کی جنگ لڑی جس میں شہیدبھٹوشہیدبے نظیربھٹوشہیدبھٹوکے دونوں صاحبزادوں اورسینکڑوں جیالوں نے جانوں کے نذرانے پیش کیے انہوں نے کہاکہ21جون1978کوشہید رانی بے نظیربھٹوکی سالگرہ پرشہیدبھٹونے اپنی بیٹی کوجیل کی سلاخوں کے پیچھے سے خط لکھاکہ اے میری بیٹی میں موت کی کال کوٹھری جودوگزکمرے پرمشتمل ہے میں وہاں سے تمہیں کوئی تحفہ نہیں دے سکتاالبتہ میں تمہیں ایک تحفہ دیئے جارہاہوں وہ ہے پاکستان کے مظلوم طبقات کاہاتھ اس ہاتھ کوہمیشہ تھامے رکھنااس ملک کے سردارٹوانے،جاگیردار،سرمایہ داراوربڑے بڑے نواب جنہوں نے میرے(بھٹو)نام پرعروج حاصل کیاوہ ایک وقت آئے گاوہ تمہاراساتھ چھوڑجائیں گے مگراس ملک کے مظلوم طبقات تمہاراساتھ نہیں چھوڑیں گے انہوں نے کہاکہ55سال ریاست پرحکمرانی کرنے والے اورچالیس سال تک اپنے خاندان کے اندراقتداررکھنے والوں نے اس قوم کے لیے کیاکیانوجوانوجبرکاسورج ٹل کررہے گابھٹونے شہیدرانی نے اسی جابرانہ نظام کے خلاف علم بغاوت بلندکیاتھاکیاحکومتیں یوم سیاہ مناتی ہیں ریاستی مشینری چیف ایگزیکٹوکے ماتحت ہے آج کالی بھیڑیں آزادکشمیرکے اداروں کے اندرموجودہیں ہم انہیں نکال نہیں سکتے مگرہم انہیں کہتے ہیں کہ وہ قانون کاپابندہوجائیں ایسے عناصرکووزیراعظم کوطاقت سمجھناچاہیے ہم آزادی کی جدوجہدمیں ہیں آزادی کے بیس کیمپ میں بیٹھے ہیں پاکستان کوایٹمی قوت شہیدبھٹونے بنایاپاکستان پہلی اسلامی ایٹمی قوت ہے شہیدبھٹوکی وجہ سے پاکستان کی طرف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتاپاکستان میں آمروں کی چھتری تلے بیٹھ کرآزادکشمیرمیں اقتدارحاصل کرنے والوں نے دس دس ہزارکے پولنگ سٹیشن اپنے گھروں میں بنائے لاشیں گراکردھونس ودھاندلی سے جیتے مگراب وہ دورختم ہوچکاہے نوازشریف معاہدہ جمہوریت کے بعدشہیدرانی کی وجہ سے اس ملک کے وزیراعظم بنے اسلام آبادمیں دھرنے والوں نے کہاکہ نوازشریف استعفیٰ دوتوپھرجمہوریت کی خاطرہمارے قائدمحافظ جمہوریت آصف علی زرداری نے نوازشریف حکومت کوبچایان لیگ مسلم کانفرنس سے بھٹکے ہوئے اقتدارکے لالچی سیاستدانوں کاٹولہ ہے مگران کے ہاتھ میں کچھ نہیں آئے گاوفاقی وزراء کشمیرمیں آکرہماری غیرت کوللکارتے ہیں کشمیریوں کے وزیراعظم کوگالی دیتے ہیں مگروہ مودی کوبھول جاتے ہیں وہ کشمیرکی بات بھول جاتے ہیں جبکہ ہمارانوجوان چیئرمین بلاول بھٹوکہتاہے کہ لیواں گے لیواں گے بھارت سے ساراکشمیرلیواں گے انہوں نے کہاکہ آزادکشمیرکی تاریخ میں کبھی بھی ایسانہیں ہواکہ وفاق کی طرف سے متبادل حکومت قائم کی گئی ہواورحکومت کوناکام کرنے کے لیے کروڑوں کے فنڈزاپنے بندوں کودیئے گئے ہوں شہیدبے نظیربھٹوکی پہلی وزارت عظمیٰ میں سکندرحیات نے اپنی مدت پوری کی یہ ہے جمہوریت پسندی انہوں نے کہاکہ ہمارے پرامن جلوس پرلیگیوں نے پتھراؤکیاوہ کہتے ہیں کہ یہ پی پی پی والوں نے پتھراؤکیاوہ اپناایک زخمی سامنے لے آئیں شہیدہماراجیالاہوازخمی بھی ہمارے جیالے ہوئے انہوں نے کہاکہ مروانی اورخبیثوں کی سیاست خطہ کے اندرنہیں چلے گی ہماراوزیراعظم جس نے افضل گوروکی شہادت پرکشمیری قوم کویکجاکیا وزارت عظمیٰ کی کرسی پرمیرواعظ عمرفاروق کوبٹھایااس محب وطن وزیراعظم کے خلاف وفاقی وزراء گندی زبان استعمال کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ کرپشن ہم نے کی یاوفاق میں بیٹھے ہوئے کررہے ہیں میٹرو سڑک پنڈی میں سترارب روپے میں مکمل کی گئی موٹروے دنیاکامہنگاترین منصوبہ تھا ان منصوبوں کاکمیشن کہاں گیاانہوں نے کہاکہ نکیال کی نشست اب چالیس اقتدارکرنے والوں کی ملکیت نہیں رہی وہاں جاویدبڈھانوی کاڈنکابجے گاتقسیم کشمیرنہیں ہونے دینگے چوہدری منشی کالہورنگ لائے گاپی پی پی انقلاب جدوجہدکانام ہے۔

آزادکشمیرکے وزیرخوراک جاویداقبال بڈھانوی نے کہاہے کہ وزیراعظم چوہدری عبدلمجیدکامشکورہوں جوتین دن سے کوٹلی میں بیٹھ کرجیالے کاسوگ منارہے ہیں میڈیاپر وفاقی وزراء کی تخریبی تقاریرکاجواب دے رہے ہیں میں سینئروزیرچوہدری محمدیٰسین وزیرخزانہ لطیف اکبر ،مطلوب انقلابی،ریاستی وزراء سمیت چیئرمین بلاول بھٹو،مردحرآصف علی زرداری میڈیم فریال تالپورکامشکورہوں پارٹی جیالوں کابھی مشکورہوں جنہوں نے دکھ کی اس گھڑی میں نکیال کی عوام کاساتھ دیالوگ سوال کرتے ہیں کہ آپ کی حکومت میں احتجاج کیوں ہورہاہے میں کہتاہوں کہ آزادکشمیرکاخطہ پرامن ہے مگروفاقی وزراء نے بھمبرمیرپورپلندری کوٹلی میں آکرآزادکشمیرمیں بدامنی اورانتشارپیداکرنے کی بنیادیں رکھیں اپنے کارکنوں کوورغلاجس کانتیجہ تیرہ فروری کوپی پی پی جیالے کی لاش گرنے کی صورت میں سامنے آیاانہوں نے کہاکہ سکندرحیات آمریت کی پیداوارہیں وفاقی وزراء نے آزادکشمیرمیں لیگی ورکرزکوتخریب کاری پرآمادہ کیاسکندرحیات جب وزیراعظم بناتواس نے پنگ پیراں میں ہاؤسنگ سکیم بنانے کے لیے یہاں کی ماؤں بہنوں اوربیٹیوں پرگولی چلوائی پھرنکیال میں پی ایس ایف کے کریم اورشمیم کوشہیدکروایانکیال میں رمضان چوہدری ،ڈی پی سرداربشیر،سردارلطیف کوقتل کروایاکھوئیرٹہ میں ابھرتے ہوئے سٹوڈنٹ لیڈرسرداراکرم کوقتل کروایاانہوں نے کہاکہ سردارسکندرحیات خان کاسیاسی رہنماؤں کاراستہ روکنامشغلہ ہے سکندرحیات نے کے ایچ خورشیدممتازحسین راٹھور،سردارعتیق احمدخان کابھی راستہ روکااس سے قبل بھی وزیراعظم چوہدری عبدالمجیدکاراستہ روکاانہوں نے کہاکہ نکیال میں غاصب ٹولے کے ساتھ مظلوم طبقے کی جنگ ہے 12فروری کوبلاول بھٹوکے جیالوں کی ریلی دیکھ کروہ بوکھلاہٹ کاشکارہوئے رات کوسکندرحیات خان کی سرپرستی میں منصوبہ بندی کی گئی اورتیرہ فروری کوہماراجیالاشہیدکردیاگیاہم 1938سے کریلوی خاندان کے ظلم وجبرکے خلاف جنگ لڑرہے ہیں وہ جنگ ہمارے بزرگ مولانالعل بانیاں پی پی پی جیالے ملک میرزمان اورسردارخضرحیات نے بھی لڑی اورمیں بھی وہ جنگ آخری سانسوں تک لڑتارہونگاوزیراعظم نے ہمارے حوصلے بلندکیے انہوں نے کہاکہ جب میں سکندرحیات کونکیال میں کھڑے کھوکھے اوردکانیں بناتے دیکھتاہوں تومجھے شرم آتی ہے کہ ہم نے کیساشخص وزیراعظم بنایاجوخالصوں اورجنگلوں پرقبضے کررہاہے اورناجائزپلازے بنارہاہے انہوں نے کہاکہ نکیال میں آخری جیالے تک سکندرکی آمریت کے خلاف جنگ جاری رہے گی چوہدری منشی وفاقی وزراء کی تخریب کارانہ تقاریرکے نتیجہ میں شہیدہواہم ایک طرف وفاقی وزراء کی گولی سے شہیدہونے والے جیالوں کے جنازے پڑھ رہے ہیں جبکہ دوسری طرف انڈین فوج کی گولی سے شہیدہونے والے نوجوانوں کے جنازے پڑھ رہے ہیں میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے سوال کرتاہوں کہ کس گولی سے شہیدہوتاہے،انہوں نے کہاکہ اب ہم ضلع کی تمام نشستیں جیتیں گے۔

انہوں نے شہیدہونے والے چوہدری منشی کوخراج عقیدت پیش کیااورکہاکہ آخری سانسوں تک شہیدکے خاندان اورنکیال کی عوام کاساتھ نبھاؤنگا۔آزادکشمیرکے وزیرتعمیرات عامہ چوہدری رشید نے کہاہے کہ چوہدری منشی کوبے دردی سے شہیدکیاگیاچوہدری منشی کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں اس نے شہادت کانذرانہ دے کرشہیدبھٹووشہیدبے نظیربھٹوکی جدوجہدکاراستہ اپنایاآپ کاوزیراعظم چوہدری عبدالمجیدتین دن سے آپ کے پاس بیٹھاہواہے کشمیرآزادی کابیس کیمپ ہے یہ پرامن خطہ ہے جنرل راحیل شریف وہ یہاں کے حالات پرنظررکھیں آزادکشمیرکے حالات خراب کرکے ضرب عضب آپریشن کوناکام بنانے کی کوشش کی جارہی ہے وفاقی وزراء صورتحال خراب کررہے ہیں وہ ٹیلی ویژن پرآکراس طریقے سے بیان دیتے ہیں جیسے آزادکشمیرمیں پاکستان دوست نہیں انڈیادوست حکومت ہے وزراء اشتعال انگیزی چھوڑدیں اپنے کارکنوں کوجیالوں کی لاشیں گرانے پرآمادہ نہ کریں ہم پاکستان کے وفادارہیں اگرحالات خراب ہوئے توخمیازہ بھگتناپڑے گاپی پی پی انقلاب کانام ہے چوہدری منشی کالہورنگ لائے گااورآزادکشمیرمیں پی پی پی کامیابی حاصل کریگی۔

آزادکشمیرکی وزیرماحولیات شازیہ اکبر نے کہاہے کہ چوہدری منشی کالہورنگ لائے گاکشمیرپاکستان کی شہہ رگ ہے جیالے جھکنے اوربکنے والے نہیں وزیراعظم چوہدری عبدالمجیدنڈراوربیباک وزیراعظم ہیں پی پی پی نکیال کی سیٹ جیت چکی ہے پورے آزادکشمیرمیں کامیابی حاصل کرینگے جیالے اتفاق واتحادبرقراررکھیں یوم سیاہ پرجیالوں کومبارکبادپیش کرتی ہوں۔سابق مشیرسرداربشیرپہلوان نے کہاکہ ہولاڑ پل کی کنجی میرے پاس ہے اب وہاں شناختی کارڈچیک ہونگے لیگیوں کوالٹے کان پکڑاؤں سرداربشیرپہلوان کوسب جانتے ہیں ہم ماضی کی تاریخ دہرائی جائیگی یہ کشمیریہ ضلع کوٹلی ،نکیال اوریہ سہنسہ بھٹوکاہے بلاول کاہے بے نظیرکاہے۔