صدارتی مشیر راجہ ساجد خان کی ابوظہبی میں صدارتی مشیر برائے خلیجی ممالک سید طالب حسین ہمدانی سے ملاقات

علاقائی سیاسی،صورتحال کے علاوہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

جمعرات 7 اپریل 2016 15:25

ابوظہبی/چکوٹھی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 اپریل۔2016ء) صدارتی مشیر راجہ ساجد خان نے ابوظہبی میں صدارتی مشیر برائے خلیجی ممالک سید طالب حسین ہمدانی سے ملاقات کی اور علاقائی سیاسی،صورتحال کے علاوہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا صدارتی مشیر برائے خلیجی ممالک سید طالب حسین ہمدانی نے کہا کہ صدر ریاست نے اپنے منصب پر بیٹھ کر بلاتخصیص قوم ،قبیلہ ،برادری حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کی ہے یہی وجہ ہے کہ آزادکشمیر بھر کے عوام صدر ریاستسردار محمد یعقوب خان سے دلی محبت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ صدر ریاست کے حالیہ دورہ ضلع ہٹیاں بالا کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے صدر ریاست آزاد کشمیر میں تعلیمی انقلاب کے خواہاں ہیں اورعوام کیلئے جدید طبی سہولیات کی فراہمی ان کی اولین ترجیعات میں شامل ہے نوزائیدہ ضلع ہٹیاں بالا کے عوام پر انہوں نے گراں قدر احسانات کیئے ہیں ضلع کا درجہ دلوانا،یونیورسٹی کیمپس کا قیام اور حال ہی میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کو سی ایم ایچ کا درجہ دلائے جانے کی تحریک صدر ریاست کے نمایاں کارنامے ہیں صدر ریاست کے ان انقلابی اقدامات سے نوزائیدہ ضلع ہٹیاں بالا کے عوام کو براہ راست فائدہ مل رہا ہے جسے ضلع ہٹیاں بالا کے عوام کبھی فراموش نہیں کریں گے ۔