کوٹلی‘ گورنمنٹ پرائمری بوائزہائی سکول کوٹلی میں طلباء کوکتب تقسیم کرنے کی تقریب کاانعقاد

جمعرات 7 اپریل 2016 15:25

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 اپریل۔2016ء) گورنمنٹ پرائمری بوائزہائی سکول کوٹلی میں طلباء کوکتب تقسیم کرنے کی تقریب کاانعقاد۔تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنرچوہدری ساجدحسین تھے تقریب سے مہمان خصوصی کے علاوہ سابق صدرپریس کلب شاہنوازبٹ،صدرمعلم پائلٹ سکول عبدالکریم چوہدری، نوید ویلفیئرفاؤنڈیشن کے چیئرمین کرامت حیدری، آصف علی قادری، سینئرمعلم حمیدزیدی کے علاوہ دیگرنے خطاب کیا طارق چغتائی، وقار ہمایوں چغتائی، عرفان جنگیال، عبدالمجید،اعجازمرزا،شہزادمرزا،ذوالفقارعلی کے علاوہ طلباء کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سکول کے طلباء کوبرطانیہ کے شہربرمنگھم میں مقیم معروف کشمیری شاعر و سماجی شخصیت شعیب ساگرجنجوعہ کی طرف سے کتب تقسیم کی گئیں شعیب ساگرجنجوعہ نے ماں کے نام سے برمنگھم میں تنظیم قائم کی ہے جوکوٹلی کے اندر غریب طلباء میں کتب وغیرہ تقسیم کیاکریگی شعیب ساگرجنجوعہ کی طرف سے بوائزپرائمری سکول کے طلباء میں کتب کے علاوہ کاپیاں،پنسلیں بھی تقسیم کی گئیں اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرچوہدری ساجدحسین اورسابق صدرپریس کلب شاہنوازبٹ ودیگرمقررین نے شعیب ساگرجنجوعہ کی طرف سے طلباء میں تقسیم کی جانے والی کتب پران کاشکریہ اداکرتے ہوئے ان کے جذبہ کی تعریف کی اورکہاکہ بیرون ملک میں مقیم صاحب ثروت حضرات وطن عزیز کے ناداروغریب طلباء کی مددکریں تاکہ وہ زیورتعلیم سے آراستہ ہوسکیں۔