اب عوام پی ٹی آئی کا ساتھ دے رہے ہیں،ا وفاقی وزراء کا جلسہ ناکام ہو چکا ہے ،بیرسٹر سلطان چوہدری

جمعہ 29 اپریل 2016 16:54

ڈڈیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اپریل۔2016ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کہا ہے کہ اب عوام پی ٹی آئی کا ساتھ دے رہے ہیں۔گذشتہ روز کا وفاقی وزراء کا جلسہ بھی ناکام ہو چکا ہے اور وفاقی وزراء کاکل کوٹلی میں ہونے والا جلسہ بھی ناکام ہو گا۔ میری شنید کے مطابق کل کوٹلی کا جلسہ یا تو منسوخ کیا جائے گا یا پھر ایک شامیانے تک محدود ہو جائے گا۔

اس سے ثابت ہوتا ہے کہ عوام اب پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں اور اب آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی حکومت بنانے جا رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں ڈڈیا ل میں پی ٹی آئی کے رہنماء قاری حفیظ کے والد کی وفات پر تعزیت کے موقع پر اخبار نویسوں اور بعد ازاں پارٹی کارکنوں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پی ٹی آئی کے قائدین قاری حفیظ، غلام ربانی، پروفیسر بشیر رٹوی، چوہدری خلیل،چوہدری ریاست چھترو اور دیگر بھی موجود تھے۔

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ ڈڈیال کے عوام نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا ہے اور ڈڈیال کی نشست ہمیشہ میری رہی ہے اورڈڈیال میرا سیاسی قلعہ ہے اور ماضی میں بھی جس پر میں نے ہاتھ رکھا وہی کامیابی سے ہمکنار ہوا اور اب بھی جس پر میں ہاتھ رکھوں گا وہی یہاں سے الیکشن جیتے ہو گا۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کہا ہے کہ اب عوام پی ٹی آئی کا ساتھ دے رہے ہیں۔

گذشتہ روز کا وفاقی وزراء کا جلسہ بھی ناکام ہو چکا ہے اور وفاقی وزراء کاکل کوٹلی میں ہونے والا جلسہ بھی ناکام ہو گا۔ میری شنید کے مطابق کل کوٹلی کا جلسہ یا تو منسوخ کیا جائے گا یا پھر ایک شامیانے تک محدود ہو جائے گا۔اس سے ثابت ہوتا ہے کہ عوام اب پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں اور اب آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی حکومت بنانے جا رہی ہے۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی اقتدار میں آکر عوام کے حقوق کا تحفظ کرے گی اور عمران خان کے ویژن کے مطابق تعلیم صحت عوام کی دہلیز پر پہنچائیں گے اورنوجوانوں کو با اختیار بنایا جائیگا۔