مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوج نے مئی میں ریاستی دہشتگردی کی کارروائیوں میں 21 کشمیری شہید کئے ، رپورٹ

بدھ 1 جون 2016 13:17

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم جون۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ریاستی دہشتگردی کی کارروائیوں میں گزشتہ ماہ کے دوران 21 کشمیریوں کو شہید کیا بھارتی میڈیا کے مطابق ایک سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے مئی کے مہینے میں ریاستی دہشتگردی کی کارروائیوں میں 21 کشمیری شہید کئے جن میں چار خواتین اور تین یتیم بچے بھی شامل ہیں رپورٹ کے مطابق بھارتی پولیس اور پیراملٹری کے اہلکاروں کی پرامن مظاہرین کے خلاف وحشیانہ طاقت کے استعمال کے نتیجے میں 71 افراد بری طرح زخمی ہوئے جبکہ صرف مئی میں ہی 591 بے گناہ شہری جن میں اکثریت حریت رہنماؤں اور کارکنوں کی ہے کو گرفتار کیا گیا رپورٹ کے مطابق چار خواتین کی بیحرمتی کی گئی اور چار رہائشی گھر تباہ کئے گئے۔