شدید گرمی میں بھی بجلی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ چکا ہے،خطہ میں پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے،شیخ عقیل الرحمن

جمعرات 2 جون 2016 16:27

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جون۔2016ء) جماعت اسلامی آزادکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمن نے کہا ہے کہ شدید گرمی میں بھی بجلی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ چکا ہے۔خطہ میں پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔دو دریاؤں کے سنگم پر بسنے والوں کو حکومتی نااہلی کے باعث پانی کی بو ند بوند کو ترس رہے ہیں۔حکومت اور اپوزیشن اپنی زمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بیان میں کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نیلم جہلم پراجیکٹ کی تکمیل کے بعد یہاں کے عوام پینے کے لئے پانی کو ترسیں گے۔خطہ کے عوام بنیادی سہولیات زندگی سے محروم ہیں۔کوئی پرسان حال نہیں۔عوام کو لکڑ کی سہولت سے محروم کردیا گیا ہے جبکہ دوسری طرف لکڑ بلیک میں فروخت کی جارہی ہے۔عام آدمی کو ٹرخایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام آمدہ انتخابات میں کرپٹ حکمرانو ں کا احتساب کریں اور ان کو ووٹ کی پرچی کے زریعے مسترد کرکے صاف وشفاف قیادت کا انتخاب کریں۔اسی وجہ سے خطہ کے عوام کے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔