کھاڑک کو اپنی جاگیر سمجھنے والے ہوش کے ناخن لیں 21تاریخ کو شکست ان کا مقدر بن چکی ہے ‘ چوہدری جہانزیب

منگل 5 جولائی 2016 15:58

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 جولائی- 2016ء) امیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے تھری چوہدری جہانذیب نے کہا ہے کہ کھاڑک کو اپنی جاگیر سمجھنے والے ہوش کے ناخن لیں 21تاریخ کو شکست ان کا مقدر بن چکی ہے کھاڑک میرا گھر ہے میرپور شہر میں اب لٹیروں کا راج نہیں چلے گا 21تاریخ کو ان کے غباروں سے ہوا نکل جائے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ہم عاجزی لے کر آئیں ہیں اور خادم بن کر عوام کی خدمت کرینگے یہ پروٹوکول والی گاڑیاں نہ انسان کا ضمیر خریدسکتی ہیں اور نہ ہی یہ جعلی شہریوں میں آٹے کی تھیلی تقسیم کر کے غریب عوام کے دل جیت سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں عوام کیساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوں اور اسی طرح آزادامیدوار کی حیثیت سے مجھے عوام 21تاریخ کو میرے انتخابی نشان پنکھا پر مہر لگا کر مجھے کامیاب کروائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے شہریوں کی خدمت کرنا اپنا فرض سمجھتاہوں ان کو کبھی اکیلا نہیں چھوروں گا ۔انہوں نے کہا کہ شہری اطمینان رکھیں انشاء اللہ ان کے مسائل سے بخوبی آگاہ اگر عوام نے موقع دیا تو ان کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرونگا ۔انہوں نے کہا کہ میرپور شہر کو لوٹنے والوں کے دن بہت تھوڑے رہ گئے ہیں عوامی ایل اے نے آج تک میرپور کوئی ترقیاتی کام نہیں کروایا وہ صرف بیرون ممالک دوروں پر خوش ہے اس بار عوام سے عبرتناک شکست سے دوچار کرینگے ۔