مودی سرکارکی غنڈہ گردی کو ہرگز برداشت نہیں کرسکتے ، وزیراعظم نوازشریف نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی شدیدمذمت کی،کشمیر کامقدمہ لڑنے والوں کوآج سے پہلے کس نے روکا تھا، وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر کے عوام آزادی کی صبح دیکھیں گے

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی کا سراڑی میں جلسے سے خطاب

ہفتہ 16 جولائی 2016 21:28

سراڑی/فارورڈ کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جولائی ۔2016ء ) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ کشمیر کامقدمہ لڑنے والوں کوآج سے پہلے کس نے روکا تھا، ہم مودی سرکارکی غنڈہ گردی کو ہرگز برداشت نہیں کرسکتے ، وزیراعظم نوازشریف نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی شدیدمذمت کی،وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر کے عوام آزادی کی صبح دیکھیں گے ۔

وہ جمعہ کو آزادکشمیر کے علاقے سراڑی میں جلسے سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے دلیر عوام کو سلام پیش کرتا ہوں ۔ مودی سرکار کی غنڈہ گردی کو ہرگز برداشت نہیں کر سکتے ۔ آصف کرمانی نے کہا کہ بھارتی مظالم پر وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس بلایا اور مقبوضہ کشمیر میں ظلم پر شدید مذمت کی ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو عالمی فورمز پر اٹھانے کی ہدایت بھی کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف یوم سیاہ منایا جائے گا۔ وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر کے عوام آزادی کی صبح دیکھیں گے ۔ کشمیر کا مقدمہ لڑنے والوں کو آج سے پہلے کس نے روکا تھا۔ آصف کرمانی نے کہا کہ ووٹ ایک امانت ہے جسے اس کے حقدار کو دینا چاہیے ، عوام کو ووٹ دینے کا مقصد ترقی اور خوشحالی ہوتا ہے ، بدقسمتی سے گزشتہ پانچ سال میں پیپلز پارٹی حکومت نے آزادکشمیر کی ترقی پر توجہ نہیں دی ۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر میں وزیراعظم نوازشریف کی سربراہی میں کامیاب ہو کر ترقی کا نیا سفر شروع کرے گی ۔ نوازشریف ترقی کرتے پاکستان کے بھی معمار ہیں وہی آزادکشمیر میں ترقی اور خوشحالی لائیں گے ۔ معاون خصوصی آصف کرمانی نے کہا کہ وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر کو دوبارہ زندہ کیا ۔آزاد کشمیر میں ترقی اور تعمیر کی بجائے فنڈز کرپشن کی نظر ہو گئے ،ہمیں امید ہے کہ 21جولائی کو عوام شیر پر مہر لگا کر مسلم لیگ (ن) کو کامیاب کریں گے کیونکہ نوازشریف کا پیغام ترقی ،خوشحالی اور امن ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے مخالف کشمیر کے کیسے خیرخواہ ہو سکتے ہیں ۔