آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں خواتین کی پانچ مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کی 3، جماعت اسلامی اور پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی ایک ایک نشست پر کامیابی

جمعہ 29 جولائی 2016 15:27

مظفر آباد ۔ 29 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جولائی۔2016ء) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں خواتین کی پانچ مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ (ن) جماعت اسلامی اور پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر ایک ایک نشست پر کامیاب ہوگئی۔ قانون ساز اسمبلی میں خواتین کی پانچ مخصوص نشستوں پر پولنگ جمعہ کو قانون ساز اسمبلی کے ایم ایل اے ہاسٹل میں ہوئی۔

(جاری ہے)

ریٹرننگ آفیسر کے فرائض سیکریٹری الیکشن کمیشن نعیم الله نے انجام دیئے۔ کل 41 ممبران نے اپنے ووٹ کا حق استعمال کرتے ہوئے پانچ نمائندوں کا انتخاب کیا۔ مسلم لیگ (ن) کی نسیمہ وانی، سحرش قمر اور فوزیہ امتیاز جبکہ جماعت اسلامی کی نصرت سحر اور پاکستان پیپلز پارٹی کی شازیہ اکبر نے 7، 7 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔ مسلم کانفرنس اور تحریک انصاف کی متفقہ امیدوار مہرالنساء نے پانچ ووٹ حاصل کئے۔ واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کو مسلم لیگ (ن) کے تین ووٹ بھی ملے جس سے وہ اپنا ایک امیدوار منتخب کرانے میں کامیاب رہی۔