
عمرا ن خان کا وزیراعظم کے خلاف قومی اسمبلی میں ریفرنس جمع کرانے کا اعلان
نواز شریف کے خلاف ریفرنس تیار کر رہے ہیں ،چاہتا ہوں میری اور ان کی سماعت ایک ساتھ ہو، وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں جھوٹ بول کر ایوان کوکمزور بنادیا،حکومت پانامہ لیکس پر جواب دینے کی بجائے اپوزیشن پر حملے کررہی ہے ، موقع دیکھ کر ہی اسمبلی میں جاؤں گا ، کوئٹہ کے جو حالات دیکھے وہ بیان نہیں کر سکتا، پنجاب پولیس حکمرانوں کا عسکری ونگ بنا ہوا ہے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا نجی ٹی وی کو انٹرویو
جمعرات 11 اگست 2016 22:22

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعظم نوازشریف کے خلاف سپیکر قومی اسمبلی کے پاس ریفرنس جمع کرانے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف ریفرنس تیار کر رہے ہیں ،چاہتا ہوں میری اور ان کی سماعت ایک ساتھ ہو، پارلیمنٹ کو وزیر اعظم ہی مضبوط کرتے ہیں مگر وہ خود پارلیمنٹ میں کھڑے ہو کر جھوٹ بولتے ہیں ، وزیر اعظم ہی پارلیمنٹ کو جوابدہ نہیں تو ایوان کیسے مضبوط ہو گا ، وزیر اعظم نے خود پارلیمنٹ کو کمزور بنا دیا ہے، نواز شریف کے خلاف ایک اور ریفرنس تیار کر رہے ہیں میں چاہتا ہوں کہ نواز شریف اور میری سماعت ایک ساتھ ہو ۔
وہ جمعرات کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پارلیمنٹ کو مضبوط کرتے ہیں مگر ہمارے وزیر اعظم خود پارلیمنٹ میں کھڑے ہو کر جھوٹ بولتے ہیں ۔(جاری ہے)
جس کی وجہ سے پارلیمنٹ کمزور ہو رہی ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ وزیر اعظم ہی پارلیمنٹ کو جوابدہ نہیں تو ایوان کیسے مضبوط ہو گا ۔ یہ کیسی جمہوریت ہے کہ ہم پانچ مہینے سے پانامہ لیکس کے معاملے جواب مانگ رہے ہیں مگر جواب دینے کے بجائے اپوزیشن پر حملے ہو رہے ہیں ۔
طوطا مینا کی کہانی سنانے سے پارلیمنٹ مضبوط نہیں ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف پر ٹیکس اور کرپشن کے الزامات ہیں ۔ ایف بی آر اور نیب کو وزیر اعظم کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے تھی ۔ عمران خان نے کہا کہ موقع دیکھ کر ہی اسمبلی میں جاؤں گا ۔ کوئٹہ کے جو حالات دیکھے وہ بیان نہیں کر سکتا ۔ عسکری اداروں کے خلاف بیانات ٹھیک نہیں ہیں ۔عمران خان نے کہا کہ سندھ اور پنجاب کی پولیس دہشتگردوں سے نہیں لڑ سکتی ۔ پولیس کے ادارے میں کام کرنے کی ضرورت ہے۔ آئی جی اعتراف کرتے ہیں کہ پولیس میں سیاسی عمل دخل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس چھوٹو گینگ سے نہیں لڑسکتی تو دہشتگردوں سے کیا لڑے گی۔ خیبر پختونخواہ پولیس کو ہم نے غیر جانبدار کرکے پروفیشنل بنا دیا ہے۔ اسٹیٹس کو اقتدار میں آنے کیلئے پولیس کو استعمال کرتا ہے۔ یہ پولیس حکمرانوں کا عسکری ونگ بنا ہوا ہے۔ حکومت کا کام الزام لگانا نہیں مجرموں کو پکڑ کر سزا دلانا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ حکمرانوں نے مک مکا کر کے پاکستان کی بندربانٹ کی ہوئی ہے۔ میں اپنی حلال کی کمائی کر کے پاکستان لایا ہوں اور یہ لوگ حرام کی کمائی کرکے پیسہ پاکستان سے باہر لے گئے ہیں ۔نواز شریف کے خلاف ریفرنس تیار کر رہے ہیں جو قومی اسمبلی میں جمع کرائیں گے ۔ میں چاہتا ہوں کہ نواز شریف اور میری سماعت ایک ساتھ ہو، حکمرانوں سے پوچھنا چاہیے نیشنل ایکشن پلان پر عمل کیوں نہیں ہوا۔ مدرسہ ریفارم نیشنل ایکشن پلان میں شامل ہے۔
مزید اہم خبریں
-
یو این ویمن کے 15 سال: صنفی مساوات میں پیش رفت لیکن منزل ابھی دور
-
سیویل کانفرنس عہد نامہ ترقیاتی مالیات کی طرف اہم قدم، نوید حنیف
-
یو این چیف کی یوکرین پر تابڑتوڑ روسی حملوں کی مذمت
-
سرد موسم کیلئے مشہور گلگت کا علاقہ ملک کا سب سے گرم ترین علاقہ بن گیا
-
کے پی میں رجیم چینج کی کہانی کی طرح ابراہم اکارڈ کی اسٹوری بھی میڈیا پر بنائی گئی
-
خیبرپختونخواہ میں رجیم چینج وفاقی حکومت کا ہدف نہیں، پارٹی میں بھی کوئی بات نہیں ہوئی
-
ملک کا سب سے بڑا ڈیم پانی سے مکمل طور پر بھر گیا
-
پی ٹی آئی میں اگر کوئی عمران خان کو مائنس کرے گا تو وہ خود مائنس ہوجائےگا
-
احتجاجی تحریک کا مقصد عمران خان کی رہائی اور آئین قانون کی حکمرانی قائم کرنا ہے
-
خیبرپختونخواہ میں تحریک عدم اعتماد کا کوئی پلان نہیں لیکن یہ کوشش ہوسکتی ہے
-
شہباز شریف حکومت نے ایک سال میں ملکی قرضوں میں 8 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا
-
27 آئینی ترمیم اور الیکشن 2030 تک لے جانے کی خبریں کائٹ فلائنگ ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.