ہرمسئلے کو عدالتی حدود میں حل نہیں کیا جاسکتا ہے مسئلہ کشمیر کو سیاسی طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے بھارتی سپریم کورٹ

پیر 22 اگست 2016 20:27

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اگست ۔2016ء) بھارت کی سپریم کورٹ نے ایک کیس کی سماعت کے دوران کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو سیاسی طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے اور ہرمسئلے کو عدالتی حدود میں حل نہیں کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارت کی عدالت عظمیٰ نے ان خیالات کا اظہار مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کے بارے میں ایک کیس کی سماعت کے دوران کیا۔ عدالت نے سالیسٹرجنرل کوکہا کہ درخواست دہندہ بھیم سنگھ کووزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کرائیں تاکہ وہ اپنی تجاویز اور شکایات پیش کرسکیں۔ عدالت نے کہا کہ مسئلے کے مختلف پہلو ہیں لہذا اس کو سیاسی طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔