بھارت کا کشمیریوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر نے کیلئے کشمیر میں فوج کی تعداد بڑھانے پر غورشروع کر دیا

بھارتی فوج کے سربراہ کا دورہ مقبوضہ کشمیر ٗ لائن آف کنٹرول پر واقع فوج سرحدی چوکیوں کا بھی معائنہ کیا سری نگر کے چودہ پولیس اسٹیشنوں کے علاقوں میں کرفیو میں سختی کر دی گئی

جمعہ 9 ستمبر 2016 21:55

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 ستمبر ۔2016ء) بھارت کی فوج کے سربراہ جنرل دلبیر سنگھ نے جمعہ کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کیا جس میں حریت رہنماؤں کے خلاف کارروائیاں کر نے کے سلسلے میں کشمیر میں بھارتی فوج کی تعداد میں اضافہ پر غور کیا گیا بھارتی میڈیا کے مطابق جنرل دلبیر سنگھ نے وادی کے ان چار اضلاع کا دورہ کیا جہاں گزشتہ دو ماہ سے شدید عوامی احتجاج کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

جنرل سنگھ کو جنرل آفیسر کمانڈنگ آف چنار کور کے لیفٹیننٹ جنرل ستیش دو نے سکیورٹی صورت حال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ جنرل سنگھ نے لائن آف کنٹرول پر واقع فوج سرحدی چوکیوں کا بھی معائنہ کیا۔بھارتی میڈیا نے دفاعی ذرائع کے حوالے سے کہا کہ جنرل سنگھ نے وادی کیشمالی اور جنوبی حصوں میں فوجی دستوں سے بھی ملاقات کی۔وادی کے مختلف علاقوں میں جمعہ کی نماز کے بعد اجتجاج کے خدشات کے پیش نظر کئی جگہوں پر کرفیو میں سختی کر دی گئی ۔ایک پولیس اہلکار کے مطابق کشمیر میں انننتناگ، پلواما، کلگم، شوپیاں، پمپور، اوانتیپورا، ترل، بارامولا، پتن اور پلہالن کے علاوہ سری نگر کے چودہ پولیس اسٹیشنوں کے علاقوں میں کرفیو میں سختی کر دی گئی ہے۔