کسی قسم کی بھارتی جارحیت کے خلاف تمام سیاسی جماعتیں اورپوری قوم پاک فوج کی پشت پر کھڑی ہو گی، اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر کو جاندار انداز میں اجاگر کرنے پر وزیر اعظم نواز شریف کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں ،تاریخ میں پہلی بار مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ میں ٹھوس انداز میں پیش کیا گیا،ا س کے اچھے نتائج سامنے آئیں گے ‘ کمیٹی کی آرمی چیف کی امن کیلئے کوششوں کی تعریف ، شاندار کمانڈر قرار دیدیا
پاکستان کی سرزمین باسی غیر مسلموں کی بھی ماں ہے، ہر کوئی اپنی ماں کی عزت کا تحفظ کرنا جانتا ہے ، ڈاکٹر رمیش سی پیک پاکستان کی معیشت کے لئے ریڑھ کی حیثیت رکھتا ہے ، کمیٹی کا جی ایچ کیومیں یادگارِ شہداء پر جلد حاضری کا فیصلہ
جمعرات 22 ستمبر 2016 20:15
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22ستمبر ۔2016ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار نے وزیر اعظم نواز شریف کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر کو جاندار انداز میں اجاگر کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ارکان کمیٹی نے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ میں ٹھوس انداز میں پیش کیا گیا ہے ۔
اس کے اچھے نتائج سامنے آئیں گے ‘ کمیٹی نے جنرل راحیل شریف اور پاکستان آرمی کی امن کیلئے کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے آرمی چیف کو شاندار کمانڈر قرار دیا۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر کسی قسم کی بھارتی جارحیت کی صورت میں تمام سیاسی جماعتیں اور قوم پاک فوج کی پشت پر کھڑی ہو گی۔ جمعرات کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین خواجہ سہیل منصور کی صدارت میں ہوا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
رواں ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.