کشمیر کا آتش فشاں سلگ رہا ہے جنوبی ایشیاء کا امن خطرے میں ہے ‘پاکستان کی بہادر مسلح افواج ملکی دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں ‘ مسئلہ کشمیر کے حل اور ملکی سلامتی کیلئے پاکستان کی تمام سیاسی قیادت متحد ومتفق ہے

رکن آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی ناصر ڈار کیمیڈیا سے بات چیت

جمعہ 7 اکتوبر 2016 17:30

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7 اکتوبر- 2016ء ) رکن آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی ناصر ڈار نے کہا ہے کہ کشمیر کا آتش فشاں سلگ رہا ہے جنوبی ایشیاء کا امن خطرے میں ہے پاکستان کی بہادر مسلح افواج ملکی دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں ۔ مسئلہ کشمیر کے حل اور ملکی سلامتی کے لیے پاکستان کی تمام سیاسی قیادت متحد ومتفق ہے ۔ اپنے آفس چیمبر میں میڈیا کے نمائیندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ بھارت کا کشمیر کو اپنا اٹوٹ انگ قرار دینا پوری دنیا سے مذاق کرنے کے مترادف ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم کسی کی دھونس خاطر میں نہیں لائیں گے ۔ برہان وانی کی شہادت تحریک آزادی کشمیر کو فیصلہ کن موڑ پر لے آئی ہے ۔ دفاع وطن کے لیے ہم سب ایک ہیں ۔ ناصر ڈار ایم ایل اے نے متنبہ کیا کہ بھارت اپنی ظالمانہ کارروائیوں سے کشمیریوں کو ان کے حق سے محروم نہیں رکھ سکتا نہ ہی تحریک آزادی کو روکا جا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

سرجیکل سٹرائیک کا دعویٰ بھارتی حکمرانوں کا ڈرامہ تھا ۔

بھارت کی سیاسی و عسکری قیادت پاکستان کے خلاف جھوٹا پراپیگنڈہ کرکے لائن آف کنٹرول پر دہشت گردی پھیل رہی ہے ۔ ناصر ڈار ایم ایل اے نے یقین دلایا کہ پوری کشمیری قوم مقبوضہ کشمیر کے بھارت چنگل سے مکمل آزادی تک مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں اور پاکستانی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ کشمیریوں کو بہت جلد آزادی نصیب ہوگی اور بھارتی مظالم کا خاتمہ ہوکر رہے گا۔