سیاسی مہم جوئی کرنے والوں کواب صبرسے کام لے کر 2018 الیکشن کا انتظا رکرناچاہیے‘ وزیراعظم پاکستان کے تعمیروترقی کے وژن سے مخالفین خائف ہیں‘ مخالفین کے پیٹ میں اٹھنے والے مروڑ صرف ان کی اچھل کود تک محدود ہیں

مسلم لیگ (ن) کے اوورسیز راہنما راجہ خورشید احمد خان کی بات چیت

بدھ 9 نومبر 2016 18:50

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اوورسیز راہنما راجہ خورشید احمد خان نے کہاہے کہ سیاسی مہم جوئی کرنے والوں کواب صبرسے کام لیتے ہوئے 2018 الیکشن کا انتظا رکرناچاہیے۔ وزیراعظم پاکستان کے تعمیروترقی کے وژن سے مخالفین خائف ہیں۔ مخالفین کے پیٹ میں اٹھنے والے مروڑ صرف ان کی اچھل کود تک محدود ہیں۔

دھرنے کی سیاست کاہماراملک متحمل نہیں ہوسکتا۔ اقوام متحدہ میں وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف کے خطاب کے بعد بھارت نے کنٹرول لائن پرنہتے شہریوں پر گولہ باری کا سلسلہ شروع کردیاہے۔ جوکہ بھارت کی بوکھلاہٹ کامنہ بولتا ثبوت ہے۔ ان خیالات کااظہار انھوں نے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف نے پاکستان میں ترقی کا نیاباب رقم کیاہے۔

مخالفین کا وژن صرف اچھل کود تک محدود ہے۔ پاکستان میں کسی کو غیرقانونی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ دھرنے میں 10 لاکھ افراد جمع کرنے کا دعویٰ کرنے والے 10 ہزار لوگ نہ لاسکے جس سے ملک کے اندر ان کی قد کاٹھ کاپتہ چل گیاہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت کنٹرول لائن پربلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ بند کرے بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کشمیریوں کو ان کے بنیادی حق سے محرم نہیں کر سکتی ۔