مقبوضہ کشمیر ،بھارتی فورسز کے نہتے شہریوں کے قتل عام، مظالم کیخلاف مظاہرے

بھارتی فورسز کا مظاہرین پر تشدد، کئی افراد زخمی، حریت رہنماء مسلسل نظر بند ،نائید کھائی میں تلاشی ،محاصرے کے دوران دو کشمیری نوجوان شہید

جمعہ 25 نومبر 2016 17:57

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2016ء) مقبوضہ کشمیرمیں لوگوںنے بھارت کے غیر قانونی تسلط ، بھارتی فورسز کے ہاتھوں نہتے شہریوں کے قتل عام اور دیگر مظالم کیخلاف جمعہ کو سرینگر اور دیگر قصبوں میں زبردست مظاہرے کئے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مظاہروں کی کال سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے احتجاجی کیلنڈر کے تحت دی تھی ۔

لو گوںنے سرینگر، بڈگام، گاندربل،سوپور، پلہالن، بارہمولہ ،بانڈی پورہ، کپواڑہ، اسلام آباد، پلوامہ، شوپیاں، کولگام اور دیگر علاقوں میںسڑکوں پر نکل کر پاکستان اور آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف زبردست نعرے بلند کئے اور پاکستانی جھنڈے بھی لہرائے۔ بھارتی فورسز نے متعدد مقامات پر مظاہرین کو طاقت کے وحشیانہ استعمال کا نشانہ بنایا جس سے کئی افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

کٹھ پتلی ا نتظامیہ نے سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اورشبیراحمد شاہ سمیت حریت رہنمائوں کو مظاہروں کی قیادت سے روکنے کیلئے گھروںمیں نظربند یا زیر حراست رکھا ۔ادھر وادی کشمیر میںبھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے نہتے شہریوں کے قتل عام اور دیگر مظالم کے خلاف ہڑتال آج بھی جاری رہی ۔بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع بانڈی پورہ کے علاقے نائید کھائی میں تلاشی اور محاصرے کے دوران دو کشمیری نوجوانوںکو شہید کر دیا۔

نوجوانوں کے قتل کے خلاف نائید کھائی میں زبردست احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔ اس سے قبل اسی علاقے میں ایک حملے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک ہو گیا تھا ۔ کولگام قصبے میں ایک اور حملے میں بھارتی پولیس کے دو اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا ۔ جموںوکشمیر سالویشن موومنٹ کا ایک وفد حال ہی میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونیوالے نوجوانوںکے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی کیلئے پلوامہ کے علاقوںکاکہ پورہ اور کریم آباد میںگیا ۔

اسلام آباد میںٹورنٹو میںرہائش پذیراسلامی دانشور ظفر بنگش کیساتھ ایک انٹرایکٹو سیشن میںمنظور کی گئی ۔قرارداد میںکہاگیا ہے کہ کشمیر بارے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کے ذریعے ہی مسئلہ کشمیر کو حل کیا جاسکتا ہے۔ قرارداد میں کہاگیا کہ جس طرح کشمیری عوام عزم و حوصلے کے ساتھ بھارتی مظالم کا سامنا کرر ہے ہیںوہ بھارتی حکومت اور نریندر مودی کے ہندتو افلسفہ کا منہ توڑ جواب ہے ۔ بھارت سے سول سوسائٹی کے کارکنوں کے 25رکنی گروپ جس نے حال ہی مقبوضہ کشمیر کا دورہ کیا ہے نئی دلی میں جاری ہونیوالے ایک بیان میں کشمیر کے شہری علاقوںسے بھارتی فوجی انخلاء ، کالے قوانین کی منسوخی اور غیر قانونی طورپر نظربند کشمیریوں کی رہائی کا مطالبہ کیاہے۔