مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کیساتھ ہونیوالے مظالم سے اقوام متحدہ کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، مقبوضہ وادی سے اٹھنے والی ظلم کی چنگاری سے خطہ کاامن تباہ ہوجائیگا،اقوام متحدہ بھارتی مظالم کاسختی سے نوٹس لے ،کشمیریوں کو ہرگز تنہانہیں چھوڑینگے،اپوزیشن لیڈر چودھری محمد یٰسین اسلام آباد میں مختلف وفود سے گفتگو

پیر 23 جنوری 2017 18:36

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) اپوزیشن لیڈر آزاد جموں وکشمیر قانون سازاسمبلی چودھری محمد یٰسین نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کیساتھ ہونیوالے مظالم سے اقوام متحدہ کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، مقبوضہ وادی سے اٹھنے والی ظلم کی چنگاری سے خطہ کاامن تباہ ہوجائیگا، اقوام متحدہ بھارتی مظالم کاسختی سے نوٹس لے، کشمیریوں کو ہرگز تنہانہیں چھوڑینگے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز چودھری محمد یٰسین اسلام آباد میں مختلف وفود سے ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ وادی کشمیر بھارتی ظلم وبربریت سے دوچار ہوچکاہے، عالمی برادری کشمیریوں کے بنیادی حقوق حق خوداردیت سے مسلسل خاموش ہے، مقبوضہ کشمیر میں حریت راہنمائوں کی نظربندی سے بھارت مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے۔ کشمیریوں کے بنیادی حقوق آزادی کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرینگے اس موقع پر ان کاکہنا تھا کہ کشمیریوں کی آزادی کیلئے دی جانیوالی قربانیاں ہر گز ضائع نہیں ہونگی ، انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب شہداء کاخون رنگ لائے گا اور مظلوم کشمیری آزادی کاسورج طلوع ہوتا دیکھیں گے ۔