مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالی پر خاموشی لمحہ فکریہ ہے بھارت کی جانب سے آٹھ لاکھ سے زائد فوج نہتے کشمیریوں پر تعینات کررکھی ہے، ریاست کو جیل خانہ بنانے کے علاوہ بے گناہ نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کرنا روز کا معمو ل بن گیا ہے

ممبر کشمیر کونسل میر محمد یونس کا یوم سیاہ کی تقر یب سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو

جمعرات 26 جنوری 2017 19:04

مظفرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2017ء) مرکزی رہنما پاکستان پیپلزپارٹی و ممبر کشمیر کونسل میر محمد یونس نے کہا کہ عالمی برادری بلخصوص اقوام متحدہ کی مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالی پر خاموشی لمحہ فکریہ ہے بھارت کی جانب سے آٹھ لاکھ سے زائد فوج نہتے کشمیریوں پر تعینات کررکھی ہے ریاست کو جیل خانہ بنانے کے علاوہ بے گناہ نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کرنا روز کا معمو ل بن گیا ہے، کشمیریوں کو یوم جمہوریہ منانے کے بجائے دنیا بھر میں یوم سیاہ منائیں اقوام متحدہ عالمی دنیا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالی کو روکنے کے لئے بھارت پر دبائو ڈالے۔

انھوں نے کہا کہ بھارت نے یوم جمہوریہ کے موقع پر ایک بار پھر وادی کے اندر اضافی فوج اور پولیس کی تعیناتی کے علاوہ عوام کو مساجدو ں میں بھی جانے سے روک رہے ہیں بھارت دنیا کو یوم جمہوریہ کی آڑ میں کیا میسج دینا چاہتا۔

(جاری ہے)

انھوں نے ان خیالات کا اظہاربھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ منانے کے حو ا لے سے ایک ا حتجا جی تقر یب سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف بھارت کا یوم جمہوریہ سمجھ سے بالاتر ہے عرصہ دراز سے مظلوم کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں جعلی پولیس مقابلوں میں شہید کرنا خواتین کی عصمت دری ، مساجدوں کی بے حرمتی ، جبکہ مسلمانو ں پر پیلٹ گن کا استعمال جو گن جانوروں پر استعمال ہوتی ہے وہ مظلوم کشمیریوں پر استعمال کرکے دنیا کو کیا میسج دینا چاہ رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ بھارت اپنے بھیانک چہرہ سے بے نقاب ہوچکا ہے عالمی دنیا کو اس کے کرتوتوں سے بے خبر ہیں انھوں نے کہا کہ بھارت ایک طرف یوم جمہوریہ شان و شوکت سے منارہا ہے جبکہ دوسری طر ف جمہوریت کو کچل کر جبرا کشمیریوں کو اپنے ساتھ ملانے کی سرتوڑ کوشش میں مصروف ہے۔ انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے مسلسل خاموشی کے باعث بھارت نے مقبوضہ وادی میں ظلم کی انتہا ء کردی ہے آئے روز درجنوں شہریوں کو زخمی اور شہید کیا جارہا ہے جبکہ اقوام متحدہ کی جانب سے اس بارے کوئی ایکشن یا نوٹس نہیں لیا گیا جو کہ سوالیہ نشان ہے ۔

انھوں نے کہا کہ آج دنیا بھر میں مقیم کشمیری بھارت کا یوم جمہوریہ منانے کے بجائے یوم سیاہ کے طور پر منائیں اور دنیاکو یہ باور کروا دیں کہ کشمیری بھارت سے آزادی چاہتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :