بلاول بھٹو امید کی کرن ہیں انشاء اللہ2018میں پاکستان میں بھٹو کے لال کا راج ہوگا ‘مسلم لیگ(ن)پانامہ کیس میں بری طرح پھنس چکی ہے وہ وقت دور نہیں کہ جب موجودہ حکومت کے اہم راہنماء جیل میں ہوں گے‘ا قوام متحدہ بھارت کی جانب سے سیز فائر لائن کی خلاف ورزیوں اور ایل او سی پر بسنے والے نہتے شہریوں پر گولہ باری کا نوٹس لے

پی پی آزاد کشمیر کے مرکزی را ہنما سابق وزیر حکومت فیصل ممتاز راٹھور کی پی پی ہٹیاں کے وفد سے بات چیت

جمعہ 3 مارچ 2017 17:47

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مارچ2017ء) پی پی آزاد کشمیر کے مرکزی را ہنما سابق وزیر حکومت راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے پی پی ہٹیاں کے وفد سے بات چیت کر تے ہو ئے کہا کہ کہ بلاول بھٹو امید کی کرن ہیں انشاء اللہ2018میں پاکستان میں بھٹو کے لال کا راج ہوگا مسلم لیگ(ن)پانامہ کیس میں بری طرح پھنس چکی ہے وہ وقت دور نہیں کہ جب موجودہ حکومت کے اہم راہنماء جیل میں ہوں گئے ا قوام متحدہ بھارت کی جانب سے سیز فائر لائن کی خلاف ورزیوں اور ایل او سی پر بسنے والے نہتے شہریوں پر گولہ باری کا نوٹس لے مسئلہ کشمیر کے مستقل اور پائیدار حل کے بغیر جنوب مشرقی ایشیاء میں قیام امن ممکن نہیں انہوں نے کہا ہم امن کے خواہاں ہیں مگر ہماری امن پسندی کو بھارت سرکار ہماری کمزوری نہ سمجھے ایل او سی پر بسنے والے اور پورے آزاد کشمیر میں بسنے والے کشمیری مسلح افواج کی پشت پر کھڑے ہیں انہوں نے کہا بھارت سرکار کی جانب سے مقبوضہ وادی میں تاریخ کا طویل ترین کرفیو نافذ کرتے ہوئے مسلسل انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں بھارت طاقت کے زور پر غیور کشمیریوں کو بنیادی حق خود ارادیت سے زیادہ دیر محروم نہیں رکھ سکتا انہوں نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کشمیر بارے اپنا اصولی موقف پیش کیا ہے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اپنے تاریخٰ الفاظ میں کہا تھا کہ کشمیر کے حصول اور آزادی کیلئے ہزار سالہ جنگ بھی کرنے پڑے تو کریں گے انہوں نے کہا آزاد کشمیر میں گزشتہ دور میں پاکستان پیپلز پارٹی کی عوامی حکومت میں عالمی سطح پر پزیرائی ہوئی ایل او سی پر بسنے والے نہتے شہریوں پر بھارت کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ انتہائی بزدلانہ اقدام ہے جس کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔