سانحہ ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ ہمارے دور میں فائنل نہیں ہوئی تھی ورنہ پبلک کردیتے‘رحمن ملک
ن) لیگ کے دور میں فائنل ہوئی پبلک کرنا یا نہ کرنا موجودہ حکومت کی ذمہ داری تھی‘ وزیراعظم نے واضح کیا ہے کہ 2018 تک نہ بجلی رہے گی نہ لوڈشیڈنگ ہوگی‘ وزیر داخلہ کو ایوان بالا میں آکر ڈان لیکس کی رپورٹ کے حوالے سے ایوان کو اعتماد میں لینا چاہئے تھا،پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وزیر داخلہ رحمن ملک کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو
جمعہ 12 مئی 2017 14:42
(جاری ہے)
نریندر مودی نے خود اپنی زبان سے تسلیم کیا کہ سقوط ڈھاکہ میں بھارت کا ہاتھ تھا۔
بھارت ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے اگر ہم بھارت سے پہلے خود یہ معاملہ اقوام متحدہ میں لے جاتے تو بہتر ہوتا دہشت گردوں کے لئے دنیا میں کہیں معافی نہیں اقوام متحدہ دہشت گردی کے خلاف اپنے قوانین کے خلاف نہیں جاسکتا رحمن ملک نے کہا کہ وزیراعظم نے خود کہا کہ 2018 تک بجلی نہیں رہے گی جب بجلی نہیں ہوگی تو ظاہر ہے لوڈشیڈنگ بھی نہیں ہوگی۔ موجودہ حکومت کو کہیں سے فنڈنگ بھی لینی پڑتی ہے تو لے لے اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے اپنے وعدے کو عملی جامہ پہنائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈان لیکس پنکچر ہوگی ڈان لیکس بند کمرے سے نکلی کیسے نکلی کس کے ذریعے نکلی یہ باتیں قوم کے سامنے آنی چاہئیں۔ رحمن ملک نے کہا کہ اداروں کے لئے مک مکا کا لفظ استعمال نہیں کرنا چاہئے ادارے ملکی سالمیت کی جنگ لڑرہے ہیں۔ ڈان لیکس کیشن کی رپورٹ شائع کرنی چاہئے۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار کو سینٹ میں آکر اس معاملے پر ایوان کو اعتماد میں لینا چاہئے تھا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ ہمارے دور میں فائنل نہیں ہوئی تھی (ن) لیگ کے دور میں فائنل ہوئی رپورٹ کو پبلک کرنے یا نہ کرنے کا معاملہ (ن) لیگ حکومت کی ذمہ داری ہے۔مزید اہم خبریں
-
جب تک اپنی قوم کو غلامی کی زنجیروں سے آزاد نہیں کروا لیتا، اسی طرح ڈٹ کر کھڑا رہوں گا
-
فوج کا جنگ جیتنے سے عالمی سطح پروقار بلند ہوا، جس سے گالم گلوچ کا کارخانہ بند ہوگیا
-
میدانی علاقوں سے شمالی علاقوں میں گرمیوں میں درجہ حرات میں دوگنا اضافہ ہورہا ہے
-
ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز کا بدترین تعطل
-
2024ء: عالمی تنازعات میں ریکارڈ 383 امدادی کارکن ہلاک
-
پاکستان کے عوام عالمی ماحولیاتی بحران کے ذمہ دار نہیں لیکن پھر بھی بھاری قیمت ادا کررہے ہیں
-
کراچی میں پیپلز بس سروس بھی بند کر دی گئی
-
سندھ حکومت کا بارشوں کے باعث کل کراچی میں سکول بند کرنے کا اعلان
-
اسلامی ریاست کی بنیاد سماجی انصاف پر ہے، احسن اقبال
-
ایل ڈی آئی آپریٹرز کے 80 ارب کے واجبات التوا کا شکار، پی ٹی اے خاموش تماشائی
-
سیلاب قدرتی آفت ہے جس سے نجات کیلئے رجوع الی اللہ کی سخت ضرورت ہے، مولانا فضل الرحمن
-
وزیرِ اعظم کی خیبر پختونخوا کے متاثرہ علاقوں میں آئندہ ایک ہفتہ بغیر لوڈ شیڈنگ کے مسلسل بجلی فراہم کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.