مظفر آباد :تیز آندھی کے ساتھ بارش ،گاڑی کو حادثہ،2 افراد جاں بحق،5 زخمی

مختلف علاقوں میں بجلی تاحال بجلی بحال نہ ہو سکی ،محکمہ موسمیات کی مزید بارشوں کی پیشگوئی

ہفتہ 20 مئی 2017 16:39

مظفر آباد :تیز آندھی کے ساتھ بارش ،گاڑی کو حادثہ،2 افراد جاں بحق،5 ..
مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2017ء) آزادکشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں بارش ، ژالہ باری ، تیز آندھی ، آسمانی بجلی پڑنے سے مختلف علاقوں میں بجلی بند جبکہ جیپ حادثے میں ایک ہی خاندان کے دو افراد جاں بحق 5زخمی ، محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات مظفرآباد اور اُس کے دیگر علاقوں میں بارش ، ژالہ باری اور تیز آندھی کے باعث ،ایک طرف گرمی کا زور ٹوٹ گیا جبکہ دوسری جانب مظفرآباد میں بجلی پرآسمانی بجلی پڑنے سے سٹی فور سمیت دیگر علاقوں کی بجلی 8گھنٹے تک بند رہی جِس کے باعث بجلی بحال کی گئی جبکہ دوسری جانب درخت اور چھتیں اکھڑ جانے کے باعث مختلف علاقوں میں مالی نقصان کی بھی اطلاعات ملی ہیں ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب چکار کے نواحی علاقے کندیاں شکریاں جانے والی مسافر جیپ گہری کھائی میں جاگری جِس میں ایک ہی خاندان کے دو افراد جبکہ 5افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو سی ایم ایچ مظفرآباد منتقل کیا گیا جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق مزید بارشوں کا امکان ہے جبکہ دوسری جانب آسمانی بجلی پڑنے سے کئی علاقوں کی بجلی تاحال بحال نہ ہوسکی ۔